دو کیلو گانجہ جعلی اسنادات دستیاب ، کمشنر پولیس وی بی کملاسن ریڈی کا انکشاف
کریم نگر /13 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اخبارات کے نامہ نگاروں کے نام پر دھوکہ دینے والے مختلف جرائم میں مبتلا 3 مجرمین کو کریم نگر پولیس نے گرفتار کیا ہے۔پولیس کمشنریٹ کانفرنس ہال میں کریم نگر کمشنر پولیس وی بی کملاسن ریڈی نے پریس کانفرنس منعقد کی جس میں تفصیلات پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ اترکھنڈ کا متوطن ساروگیا اترپردیش کا متوطن رام سنجوس پردیب سنگھ ہریانہ راشٹرا کے مدھو ورما گانجہ لاکر کریم نگر میں مختلف مقامات پر فروخت کرتے ہوئے کافی روپئے حاصل کر رہے تھے ۔ کریم نگر ٹاسک فورس کی تنقیح کے دوران تینوں اشخاص پکڑے جانے پر ان کے دھوکہ دینے کا انکشاف ہوا پر تینوں مجرمین نے ملکر 15 دن قبل حیدرآباد پہونچ کر مختلف دواخانوں لیبر آفس کو جاکر عہدیدار کے نام پر کچھ افراد کو دھمکانے کی کوشش کی لیکن وہاں کوئی بھی جھانسے میں نہ آنے پر کریم نگر میں خانگی دواخانوں کی تعداد بہت ہے معلومات حاصل کرنے کریم نگر آگئے اور ایک ہوٹل میں قیام کیا اور ہمارے ساتھ ایک خاتون تین ماہ کی حاملہ ہے کہتے ہوئے ایک جعلی سرٹیفکیٹ حاصل کرکے اس حمل کو ساقط کرنا ہے کہتے ہوئے مختلف دواخانوں میں جانے پر انہیں دھمکی دی تم نے کس طرح سے اب تک کتنے حمل گئے ہیں ۔ اس طرح غیر قانونی کام کرتے ہووں ہم صحافی ہیں ۔ خفیہ آپریشن کر رہے ہیں تمہارے خلاف کارروائی کیلئے پولیس کو اطلاع دیں گے ۔ نہیں تو ہم کو رقم دو اگر نہیں دئے تو بصورت دیگر اس نیوز کو ٹیلی کاسٹ کریں گے ۔ اس طرح کی مختلف دھوکہ دہی میں مختلف شعبہ جات کے عہدیداروں کو دھمکانے اور رقم وصول کرنے کی پولیس کو اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس کی کارروائی میں گرفتار ہوئے ۔ ان کے پاس سے جعلی تھلکہ نامہ کا لوگو اور آئی ڈی کارڈ اور ایک کار اور دو کیلو گانجہ اے ٹی ایم کارڈ 8 موبائل ایک لیاپ ٹاپ اور ایک مائیک کو ضبط کیا اور 4 ہزار نقد اور جعلی حاملہ رپورٹ وغیرہ دستیاب ہوئی ۔ اس بات سے کمشنر پولیس کریم نگر نے واقف کروایا ۔