حکومت کے احکام کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی کارروائی
کریم نگر ۔ حکومت کے احکام کے مطابق کریم نگر میں بوسیدہ اور پرانے مکانات کی نشاندہی کرتے ہوئے مجلس بلدیہ کی جانب سے انہدامی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ شہر میں انجنیئرنگ اور ٹاؤن پلاننگ کے عہدیداروں کی جانب سے سروے کے بعد 180 رہائشی بوسیدہ مکانات کے مالکین کو نوٹس دیتے ہوئے اسے درست کروا نے کا حکم دیا گیا ۔ بصورت دیگر کارپوریشن کی جانب سے منہدم کرنے کا انتباہ دیا ۔ اب چونکہ مسلسل بارش کی وجہ سے بوسیدہ مکانات کے گر جانے کا اندیشہ ہے چنانچہ نشاندہی کردہ بوسیدہ مکانات میں 4 مکانات کو جے سی پی کے ذریعہ ڈھا دیا گیا ۔گذشتہ دو دونوں سے یہ کارروائی شروع کی گئی تھی ۔ آج تک جملہ سات مکانات منہدم کر دیئے گئے ۔ بلدیہ کریم نگر کے حدود سداشیو پلی ‘ پدما نگر‘ اور دیگر علاقوں میں مکانات کو منہدم کیا گیا ۔ اس انہدامی کارروائی میں مختلف عہدیداران شریک تھے ۔