کریم نگر میں مرکزی حکومت کا علامتی پتلہ نذرآتش

   

کریم نگر ۔ /5 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اکھیل بھارتیہ ریتا نگاپوراٹا سمیتی کے زیراہتمام کریم نگر ضلع کمیٹی کے یہاں علاقائی آر سی او پی کے معاہدے سے ہندوستان کو باہر آجانے کے لئے ملک بھر میں دی گئی ہدایت کے تحت کمان چوراہے پر مرکزی حکومت کے علامتی پتلہ کو نذرآتش کیا گیا ۔ اس موقع پر ضلع کنوینر ورنا وینکٹ ریڈی نے کہا کہ آر سی او پی کے معاہدے کی وجہ سے کروڑہا کسان زرعی مزدور دیگر کام کرنے والے افراد بے روزگار ہوجانے کا شدید خطرہ لاحق ہے ۔ مزید یہ کہ تلنگانہ ریاست میں بہت زیادہ نقصان ہوگا ۔ اس مسئلہ پر ریاستی حکومت کی خاموشی انتہائی پریشان کن ثابت ہورہی ہے ۔ آر سی او پی معاہدے کے خلاف عوام کو اپنی آواز اٹھانا چاہیے ۔ اس موقع پر کنوینر ایم واسودیوا ریڈی ، جی کندلایتم ، سرینواس و دیگر قائدین بی ہنمنت راؤ ، جی جناردھن ریڈی ، ملیا ، اشوک و دیگر موجود تھے ۔