کریم نگر میں مزید 4 اسکولوں کو کالج کا درجہ

   

کریم نگر۔ ضلع عہدیدار برائے اقلیتی بہبود ، کریم نگر پی۔ مدھوسودھن نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے اطلاع فراہم کی ہیکہ ریاستی حکومت تلنگانہ کی جانب سے اقلیتی طلبا کو تعلیم کی فراہمی کے مقصد سے انتہائی بہترین قدم اٹھاتے ہوئے ریاست بھر میں 121 اقلیتی اقامتی مدارس کو اپگریڈ کیا گیا۔ ضلع کریم نگر کے حدود میں قائم کردہ 9 اقلیتی اقامتی مدارس میں سابقہ 5 مدارس کے اپگریڈ یشن کے بعد جاریہ تعلیمی سال 2021 تا 2022 میں مزید 4 مدارس کو اپگریڈ کر کالج کا قیام عمل میں لایا جارہاہے۔ جاریہ سال انٹر سال اوّل کیلئے جماعتوں کا آغاز کیا جارہاہے۔ لڑکیوں کے لئے 2 اور لڑکوں کے لئے 2 اقامتی کالج قائم کئے گئے۔ ایم پی سی بائی پی سی کورسس کے لئے ایک کالج ، سی ای سی ،ایم ای سی اور اوکیشنل کورسس کے لئے ایک کالج دستیاب رہیگا۔ موجودہ سال اقامتی مدارس میں دسویں جماعت کامیاب طلبا ء کو انٹرمیڈیٹ سال اوّل میں داخلہ کیلئے ترجیح دی جائیگی۔ دسویں جماعت کامیاب اہل طلباء اپنی درخواست متعلقہ کالج یا ضلع عہدیدار برائے اقلیتی بہبود کے دفتر میں اندرون ایک ہفتہ راست داخل کرسکتے ہیں . اپگریڈ کردہ اقلیتی اقامتی مدارس : کریم نگر بائز – 2 میں کورسس سی ای سی ، ایم ای سی ، کریم نگر بائز – 3 میں کورسس اوکیشنل ( کنسٹرکشن ٹکنالوجی ، ٹوریزم ، ہاسپٹلٹی مینیجمنٹ ) ، کریم نگر گرلز 2 میں کورسس ایم پی سی ، بائی پی سی اور چپہ دنڈی گرلز 1میں کورسس سی ای سی ، ایم ای سی کا آغاز کیا جارہا ہے۔ اہل طلباء سے اس موقع سے استفادہ کی ضلع عہدیدار برائے اقلیتی بہبود ، کریم نگر پی۔ مدھوسودھن نے خواہش کی۔ مزید جانکاری کے لئے مندرجہ ذیل فراہم کردہ فون نمبر پر ربط کریں۔ 82475062321/ 80742601742۔