کریم نگر میں مستحقین کو 25 1روپئے میں برقی کنکشن

   

درخواستوں کے ادخال کے لئے 31 ؍ مارچ آخری تاریخ

کریم نگر 10 ؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دیہی کمزور غریب طبقات کے مکانات میں برقی روشنی کی فراہمی کے لئے مرکزی حکومت نے دیڑھ سال قبل پردھان منتری دین اپادھیا گرامینا جیوتی یوجنا کی شروعات کی تھی ۔ غریبوں کو اس اسکیم کے تحت مفت برقی کنکشن منظور کر ہی ہے ۔ مستحق صارفین صرف 125 روپئے کی ادائیگی پر نیا میٹر نصب کر دیا جائیگا ۔ اور برقی کنکشن دے دیا جائیگا ۔ صارفین خطہ غربت سے نچلی سطح کے حامل ہونا چاہئے ۔ ورنگل NPDCL کے حدود میں اس اسکیم کے تحت کریم نگر ‘ ورنگل ‘ کھمم ‘ عادل آباد ‘ نظام آباد متحدہ اضلاع میں 195389 برقی کنکشنوں کے لئے مرکزی حکومت مختص کردی ہے ۔ ان اضلاع میں 169059 مستحق قرار دیئے گئے ۔ انہوں نے درخواست دی تھی اس میں سے 154920 افراد کو برقی میٹرس نصب کر دیئے اور انہیں سرویس نمبر 149792 بھی دیئے گئے ۔ مزید 26530 کنکشن دینے باقی ہیں ۔ کریم نگر نظام آباد ضلع میں فیصد نشانہ پورا ہوجانے پر ورنگل ‘ کھمم ‘ عادل آباد ضلع میں 70 فیصد نشانہ ہی پورا ہوا ہے ۔ 125 روپئے میں نیا میٹر دین دیال اسکیم کے تحت کنکشن کے لئے برقی اسسٹنٹ انجنیئر میں 125 روپئے ادا کرنا ہوگا ۔ ایس سی ‘ ایس ٹی کے بشمول بی پی ایل خاندانوں کے مستحق افراد آدھار کارڈ دو تصاویر پر فون نمبر کے ساتھ درخواست دیں ۔ بعد جانچ پڑتال برقی میٹر کے ساتھ کنکشن دیئے جائیں گے ۔ میٹر سوئچ بورڈ ایم سی بی ‘ ایل ای ڈی بلب ارتھنگ وغیرہ فراہم کریں گے ۔ جاریہ ماہ کی 31 تک دین دیال کے تحت کنکشن کے لئے موقع دیا گیا ہے ۔ کنکشن ڈی ای ساتیا ریڈی نے اطلاع دی ہے ۔ تمام مستحق افراد سے استفادہ کی خواہش کی گئی ہے ۔