کریم نگر میں مسلم قبرستان اور کمیونٹی ہال کیلئے منظورہ رقم کی اجرائی کا مطالبہ

   

ٹنڈر کی طلبی میں مجلسی کارپوریٹرس کی مداخلت و رکاوٹ افسوسناک، ٹی آر ایس قائدین کا الزام

کریم نگر ۔ مستقر کریم نگر بائی پاس روڑ پر واقع خطہ صالحین مسلم قبرستان اور ایک کمیونٹی ہال کے لئے میونسپل جنرل فنڈ سے 10 لاکھ روپے کی منظوری دیتے ہوئے 19 فروری 2021 کو ٹنڈر کی تاریخ رکھی گئی تھی۔ اس دوران مقامی مجلسی کارپوریٹرس نے 24 فروری 2021 کو میئر کریم نگر وائی سنیل راؤ کو درخواست دیتے ہوئے اس ٹنڈر کو رکواتے ہوئے کام کو فی الفور بند کرنے کی اپیل کی تھی۔ آج پریس کلب کریم نگر میں ٹی آر ایس مسلم قائدین سوڈا ڈائرکٹر شیخ یوسف، اور ٹی آر ایس قائد مرزا عصمت علی بیگ نے پریس میٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت نے مسلم قبرستان سے متصل مسلم کمیونٹی ہال کی تعمیر کے لئے میونسپل کی جانب سے 10 لاکھ کی منظوری دی تھی۔ اس کمیونٹی ہال کی سخت ترین ضرورت ہے کیونکہ قبرستان میں تدفین کے لئے آنے والے افراد کی سہولت کے لئے دھوپ اور بارش سے بچنے اور دیگر ضروریات کے لئے تعمیر کی جارہی تھی، لیکن اس کام کو روکنا انتہائی شرم کی بات ہے۔ لہذا ہم تمام ٹی آر ایس قائدین ضلع کلکٹر سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مسلم قبرستان سے متصل مسلم کمیونٹی ہال کے لئے منظور شدہ 10 لاکھ روپے فی الفور جاری کریں۔ اس پریس کانفرنس میں محمد مجید علی، شیخ نبی، سید احمد، حبیب خان، سید احمد حسین اور دیگر موجود تھے۔