کریم نگر میں مفت ایمبولنس سرویس کا آغاز

   

کریم نگر: 14 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) متین اینڈ فرینڈز چیریٹیبل ٹرسٹ کرہم نگر کی جانب سے ایڈیشنل کلکٹر شام پرساد آئی اے ایس کے ہاتھوں فری ایمبولینس سروس عمل میں لایا گیا اس موقع پر مہمان خصوصی ایڈیشنل کلکٹر شام پرساد نے مخاطب کرتے ہوے کہا کہ قومی فلاحی کاموں میں بہت ہی اہم صحت اور تعلیم ہیں متین ایڈ فرینڈز چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے فری ایمبولینس سروسز کا آغاز خوش آئندہ کام ہے اس سے ضرورت مند حضرات استفادہ کریں گے انہوں نے متین اینڈ فرینڈز چیریٹیبل ٹرسٹ کے ذمہ داروں کو مبارکباد یتے ہوے مشورہ دیا کے سرکا ری مدارس کے لیے بھی فلاحی کام کا پروگرام بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے دوسری بار اس ٹرسٹ کے پروگرام میں شرکت کرنے کا موقع ملا ہے۔پہلی بار غریب و نادار ضرورت مند لوگوں کے لیے ویکلی مارکٹ میں ہر ہفتہ طعام کا انتظام کرتے ہیں کوویڈ کے دور میں بھی یہ ٹیم قوم کے لیے بہت محنت کی تھی فلاحی کام کرنے کے لیے دولت مند ہونا ضروری نہیں صرف خدمت کا جذبہ ہونا چاہیے۔ حافظ احمد منقبت شاہ خاں صدر قاضی کریم نگرو،پجاری سری پل،گرنتھ سربجیت سنگھ،پاسٹرجوڈین کا رپو ریٹروینگالا سری دیوی،نریندر ریڈی نے خطاب کرتے ہوے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ٹرسٹ کے صدر ٹی سرینواس نے تمام شرکاء سے اظہار تشکر کیا ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری عبدالمتین نے تمام ممبران کا تعارف کرواتے ہوے سب کی سراہنا کی اس موقع پر وینو گوپال، کرنا کر،وسیم الدین،سید احمد حسین،اسد انجینیر،سرینو و ڈگری افراد موجود تھے۔