کریم نگر۔/29 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کریم نگر مجلس بلدیہ کارپوریشن میئر کے عہدہ پر منتخب 52 سالہ یادگیری سنیل راؤ ولد راجیشور راؤکی تعلیمی قابلیت انٹر میڈیٹ ہے، انہوں نے اپنے سیاسی سفر کا آغازکانگریس پارٹی سے کیا۔1987 میں سٹی یوتھ کانگریس جنرل سکریٹری،1992 میں ڈسٹرکٹ یوتھ کانگریس جنرل سکریٹری، 1995، 2016 سٹی یوتھ کانگریس صدر ، 2001 تا2005 ڈسٹرکٹ یوتھ کانگریس صدر ، 2001 تا2005 میونسپل کونسلر ، 2005 تا 2010 کارپوریٹر ، 2005 تا2009 اگریکلچر مارکٹ کمیٹی چیرمین 2014 سے 2019 دوبار کارپوریٹر اور 2020 میں ٹی آر ایس پارٹی سے کافی اکثریت سے کارپوریٹر منتخب ہوئے ۔2014 میں میاں بیوی کارپوریشن میں کارپوریٹر رہے ۔ وائی سنیل راؤ موجودہ وزیر گنگولا کملاکر کے بہت ہی قریبی شمار کئے جاتے رہے اور موجودہ پلاننگ بورڈ نائب صدر و سابق ایم پی بی ونود کمار کے بھی بہت قریب رہتے آئے ہیں۔ کانگریس میں جب تک تھے وہ کانگریس ایم پی وزیر قومی جنرل سکریٹری ایم ستیہ نارائن راؤ کے بہت قریبی رہے ہیںویسے بھی وہ ان کے رشتہ دار ہیں۔ اب انہیں کریم نگر کارپوریشن کا تیسرا میئر ہونے کا موقع نصیب ہوا ہے۔ وائی سنیل راؤ نے اس بار 33 ویں ڈیویژن سے کامیابی حاصل کی ہے۔37 ویں ڈیویژن سے منتخب ٹی آر ایس امیدوار سی سواروپا رانی کو ڈپٹی میئر کے عہدہ پر منتخب کرلیا گیا ہے۔کے سرینواس نے وائی سنیل راؤ کو میئر کے عہدہ کیلئے پیش کیا جس کی تائید ارشا کر نائنی نے کی۔ مقابلہ میں کوئی اور نہیں تھا اس لئے سنیل راؤ کو میئر چن لیا گیا۔ اسی طرح سے ڈپٹی میئر کیلئے آزاد امیدوار ایلندر یادو نے سواروپا رانی کا نام پیش کرنے پر سودھا گونی مادھوی نے اس کی تائید کی ، چناؤ میں کوئی اور مقابلہ میں نہ ہونے پر جے سی شیام پرساد لال نے سواروپا رانی کو ڈپٹی میئر منتخب لئے جانے کا اعلان کیا۔