کریم نگر میں میلاد النبی ؐ جلوس کے موقع پر بی جے پی کی شر انگیزی

   

جھوٹے پروپگنڈہ سے حالات بگاڑنے اور بائیک پر گذرنے والے نوجوانوں پر حملہ کی کوشش
حیدرآباد29 ستمبر ( سیاست نیوز ) کریم نگر میں بی جے پی کارکنوں کی شر انگیزی کے نتیجہ میں حالات کچھ دیر کیلئے کشیدہ ہوگئے ۔ بی جے پی کارکنوں نے میلاد جلوس کے موقع پر شر انگیزی کی اور ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے غنڈہ گری کرنے لگے ۔ تفصیلات کے بموجب بی جے پی کارکنوں نے پولیس کی موجودگی میں میلادالنبی ﷺ کا جشن مناتے بائیک پر جارہے نوجوانوں پر لاٹھیوں سے حملہ کی کوشش کی ۔ میلادالنبی ﷺ کے موقع پر کچھ نوجوان بایئک پر مذہبی پرچم لہراتے ہوئے بنڈی سنجے کے گھر کے سامنے سے گذرے ۔ بی جے پی کارکنوں نے اسے بنڈی سنجے کے گھر پر حملہ کا جھوٹا پروپگنڈہ شروع کردیا ۔ بی جے پی کارکنوں کو لاٹھیوں کے ساتھ کچھ لوگوں کا پیچھا کرتے دیکھا گیا جبکہ پولیس انہیں روکنے کی کوشش کر رہی تھی ۔ تاہم بی جے پی کارکن پولیس نے الجھ پڑے ۔ اطلاع ملتے ہی کریم نگر پولیس کمشنر پہونچ گئے اور حالات کا جائزہ لیا ۔ شہر میں بھاری پولیس جمعیت تعینات کیا گیا ۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ پولیس نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے ۔ تلنگانہ میں مسلمانوں نے 12 ربیع ا لاول 28 ستمبر کو میلاد النبی ﷺ جشن منانے سے پرہیز کیا کیونکہ اسی روز ہندوؤں کا تہوار بھی تھا ۔ حالات کو پرامن رکھنے مسلم تنظیموں نے اس بات کا فیصلہ کیا تھا ۔