کریم نگر میں وجیا ساردھی کو پدما شری ایوارڈ پر تہنیت کی پیشکش

   

کریم نگر۔ 17/ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پریس نوٹ وجیاسارادھی کو پدماشری ایوارڈ سے نواز ش ضلع کریمنگر کیلئے فخر کی بات ہے ، کریمنگر سے تعلق رکھنے والے وجیا سارادھی کو پدماشری اعزاز کے حصول پر ریاستی وزیر برائے صحت و طبابت ایٹالا راجندر نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے یہ الفاظ بیان کئے ۔کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں پدماشری ایوارڈ کیلئے منتخب وجیا سارادھی کیلئے تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں لایاگیا۔ اس تہنیتی تقریب میں ریاستی وزراء گنگو لا کملاکر ، کے ایشور کے ہمراہ ایٹالا راجندر نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پھول کی زندگی کی شروعات ہی کھلنے سے ہوتی ہے اور مہک سے بھرپور ہوتی ہے اسی طرح وجیاسارادھی کے تحریروں کی خاصیت ملک بھر کیلئے مقبولیت کی حامل ہیں۔ تہذیب ، تمدن اور پیام سے لبریزانکی تحریر یں مستقبل و آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔اس اجلاس میں کریمنگر ، پداپلی ، ضلع پریشد چئیر پرسن وجیا، مدھو ضلع کلکٹر ششانکا ، ایڈیشنل کلکٹر شیام پرساد لال ، رکن اسمبلی بھانو پرساد ، ناراداسو لکشمن راؤ ، چپہ دنڈی ایم ایل اے روی شنکر ، مئیر سنیل راؤ ، سوڈا چئیر مین راماکرشنا راؤ ، آئی ڈی سی چئیر مین شنکر ریڈی ، فنکاروں ، عملہ کلکٹریٹ و دیگر نے شرکت کی۔