کریم نگر میں پرامن فضا بگاڑنے کی کوشش بنڈی سنجے کا بی آر ایس اور مجلس پر الزام

   

حیدرآباد۔ یکم ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور کریم نگر کے رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے برسر اقتدار بی آر ایس اور مجلس پر الزام لگایا کہ وہ آپسی ساز باز کے ذریعہ کریم نگر کی پرامن فضا بگاڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایسا سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لئے کیا جارہا ہے۔ بنڈی سنجے نے بی جے پی کارکنوں کے خلاف درج کئے گئے جھوٹے کیسیس واپس لینے کا پولیس سے مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جو حالات بگاڑنا چاہتے ہیں۔