کریم نگر میں پرجاوانی ، 62 درخواستیں موصول

   

کریم نگر : عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر پیر منعقد کئے جانے والے پراجاوانی پروگرام میں موصولہ درخواستوں کی فی الفور یکسوئی کی ضلع ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی گریما اگروال نے متعلقہ عہدیداران کو ہدایت دی۔ بروز پیر بتاریخ 17جنوری منعقدہ پروگرام میں عوامی مسائل کے متعلقہ جملہ 62 درخواستیں موصول کی گئی۔ بروز پیر کلکٹریٹ آدیٹوریم میں پراجاوانی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ ان موصولہ درخواستوں میں 41 درخواستیں محکمہ ریوینیو ، 3 مونسپل کارپوریشن ، 4 محکمہ پنچایت اور 7 دیگر محکمہ جات کے متعلقہ پائی گئی۔ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی گریما اگروال نے موصولہ درخواستوں کو متعلقہ شعبہ کو روانگی کرتے ہوئے فوری حل کے لئے اقدامات کی عہدیداران کو ہدایت دی۔اس اجلاس میں آر ڈی او کریم نگر آنند کمار ، ڈی پی او بوچیا ، کلکٹریٹ انتظامی عہدیدار لکشما ریڈی ، لینڈ سروے عہدیدار اشوک ، ایکسائیز سپرنٹنڈنٹ چندراشیکھر ، محکمہ سمکیات اے ڈی راجو نرسیا ، لیڈ بینک منیجر لکشمن و دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔