کریم نگر : عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر پیر کو منعقد کئے جانے والے پرجاوانی پروگرام میں 71 درخواستیں موصول کی گئی۔ بروز پیر کلکٹریٹ دفتر رویوینیو ڈیویڑن عہدیدار ، ڈسٹرکٹ ٹرینی سنٹر کے سامنے موجودہ کمرے میں کورونا قوانین کو ملحوظ رکھتے ہوئے پراجاوانی پروگرام کے تحت عملہ کلکٹریٹ کے ذریعہ درخواستیں قبول کی گئی۔ ضلع کلکٹر کریم نگر کے۔ ششانکا کے ہدایت کے بموجب موصولہ درخواستوں کی متعلقہ محکمہ جات کو روانگی کی گئی۔ 27 درخواستیں محکمہ ریوینیو کے متعلقہ , 11 بلدیات کے متعلقہ , 10 ضلع محکمہ صحت و طبابت اور بقیہ 23 دیگر محکمہ جات کے متعلقہ درخواستیں موصول ہوئی۔ ضلع کلکٹر کریم نگر کے۔ ششانکا نے متعلقہ عہدیداران کو موصولہ درخواستوں کے فی الفور حل کے لئے اقدامات کی ہدایت دی۔