کریم نگر ۔پولیس ٹریننگ کالج کریم نگر کو اس کی غیر معمولی خدمات اور بے نظیر عصری سہولیات فراہم کرنے پر اس کو بہترین ٹریننگ سنٹر کی حیثیت کا اعلان کیا گیاہے ۔واضح رہے کہ کمشنر پولیس کریم نگر کملاسن ریڈی ریاست تلنگانہ کے قیام کے بعد سے پہلے کمشنر یٹ کے پولیس کمیشنر کریم نگر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں ان کی ذاتی دلچسپی سے کریم نگر پولیس ٹریننگ سنٹر میں کئی شعبہ جات اور ٹریننگ حاصل کرنے کے لئے تمام سہولیات کو فراہم کئے ہیں یہ پولیس ٹریننگ کالج سن 2010 میں شروع کیا گیا تھا لیکن گزشتہ 5 سال میں جدید ٹیکنالوجی کا انتظام کمشنر پولیس کریم نگر کا غیر معمولی کارنامہ ہے موجودہ پرنسپل پولیس ٹریننگ سنٹر کریم نگر وی سنیتا موہن نے کہا کہ اس تربیتی سنٹر میں اسپورٹس، لائبریری کے علاوہ پھل اور پھول کی کاشت کے لئے یہاں کا عملہ کافی خدمات انجام دے رہا ہے ان تمام چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس ٹریننگ کالج کو اس علاقے کا نمبر 1 کالج قرار دیاگیا ۔