کریم نگر میں پولیس کا انسداد جرائم کیلئے کارڈن سرچ

   

۔12 موٹر گاڑیاں ضبط، ایڈیشنل ڈی سی پی ایس سرینواس کا خطاب

کریم نگر۔/18 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر ماروتی نگر میں آج صبح پولیس نے کارڈن سرچ کیا اور بعد ازاں کالونی میں رہائشی افراد کے ساتھ ایڈیشنل ڈی سی پی ایس نے ایک پروگرام منعقد کیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تحفظ کیلئے ہی اچانک اس طرح کے تنقیح پروگرم عمل میں لائے جاتے ہیں ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ کسی بھی مقام سے اجنبی افراد آکر آپ کے محلہ یا کالونی میں بسنے اور کسی بھی سرگرمیوں میں ملوث ہوتے ہیںتو ان پر نظر رکھی جانی چاہیئے اور اگر ان پر کسی طرح کا کوئی شبہ ہونے پر پولیس کو اطلاع دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہاک آئی ایپ ڈاون لوڈ کریں اس ایپ میں بالخصوص خواتین کے تحفظ کی بہت ساری سہولتیں ہیں اور کالونی میں سی سی کیمروں کی تنصیب کیلئے تعاون کریں جس سے جرائم کے انسداد اور آپ کی فوری مدد کرنے میں پولیس کو کافی سہولت ہوتی ہے اس کارڈن سرچ میں صحیح کاغذات نہ رکھنے پر ایک آٹو، ایک بولیرو گاڑی ، 12 موٹر سیکلیں ضبط کرلی گئیں۔ اس پروگرام میں اے سی پی اشوک ، سرینواس، مدن لال ، انسپکٹرس وگیان راؤ، دامودھر ریڈی کے بشمول مختلف شعبہ جات کے سوملازمین پولیس شریک تھے۔