کریم نگر میں چاول کی غیر قانونی منتقلی کے خلاف کارروائی ، لاری ضبط

   

کریم نگر :کریم نگر کمشنریٹ ٹاسک فورس پولیس نے اسمگل شدہ راشن چاول کو صبح (5) بجے ٹاسک فورس کے سی ای مالیا، سرجن ریڈی، کریم نگر رورل سی ای وگیان راؤ اور ایس آئی نے اپنے عملے کے ساتھ رگھوپتی، انجیا اور نرسمہا راؤ کو بومکل بائی پاس فلائی اوور کے پاس ایک مشکوک لاری کا معائنہ کیا جس میں تقریباً (18) ٹن( PDS) چاول ضبط کرلیا تھا۔ تحقیقات کے دوران، سری گری موجس کے والد راجا مللو جو راجیو نگر، ماناکنڈور زون سے تعلق رکھنے والے، جو بڑیگا جنگلات سے تعلق رکھتے ہیں اور فی الحال کریم نگر کے ایودھیا نگر، کوتھیرام پور علاقے میں رہتے ہیں، اپنے والد کی مدد سے غیر قانونی طریقے سے پی ڈی ایس چاول کا ایک بڑے پیمانے پر کاروبار چلا رہے تھے۔ اس سرکاری چاول کو جب اسے مہاراشٹر کے گوندھیا ضلع لیکر جانے کئی تیاری کی جا رہی تھی۔ سری گیری راجاملو اور ڈرائیور صلاح الدین، مبین کو لاری کے ساتھ کریم نگر رورل پی ایس لے جایا گیا۔ اور پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ کریم نگر پولس کمشنر وی ستیا نارائن نے راشن چاول کے اسمگلروں کے خلاف انتباہ دیا۔کمشنر وی ستیا نارائن نے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے چاول کی منتقلی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔اور اسمگلروں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے طرز عمل سے باز نہ آئے تو قانونی کارروائی کی جائے گی اور ( پی ڈی اکٹس) بھی ان پر لگائے جائیں گے۔