کریم نگر میں چیف منسٹر بہار نتیش کمار اور یوپی کے وزیر کیخلاف پولیس میں شکایت درج

   

Ferty9 Clinic

کریم۔نگر۔بہار کے سی یم نتیش کمار یو پی کے فشریز منسٹر سنجے نشاتھ کیخلاف ٹاون اے سی پی اور II ٹاؤن سی آئی کی شکایت درج کرائی گئی تین دن پہلے بہار میں اپائنمنٹ لیٹر دیتے وقت بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار نے خاتون مسلم ڈاکٹر کا نقاب کھینچا تھا، جو انتہائی بدبختانہ عمل تھا۔سی ایم کی یہ حرکت ساری خواتین پر شرمناک حملہ تصور کیا جانا چاہئے، اور یو پی کے وزیر برائے سمکیات سنجے نشاتھ چیف منسٹر بہار کے اس غلط عمل کو سراہتے ہوئے مزید دل آزار بیان دیا۔ یو پی کے فشریز منسٹر سنجے نشاتھ کا یہ بیان بہت تشویشناک ہے، عورتوں کی عزت کو اس طرح اچھالنا ہمارے ملک کی عزت پر حملہ ہے، لہذا ان دونوں پر سخت کارروائی کرنے کی اپیل کی گئی،اس موقع پر یم پی جے کے ضلعی ذمہ داران اور مقامی ذمہ داروں نے شرکت کی ساجد خان وسیم احمد عمار لطیفی، شیخ سلیم، نایاب خان، خواتین سے عائشہ سمین، غوثیہ بیگم، زرینہ تبسم وغیرہ نے شرکت کی۔