کریم نگر۔/8 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یادادری دیوالیم کے ستونوں پر چیف منسٹر کے سی آر کی تصویر، ٹی آر ایس پارٹی نشان کار اور حکومتی اسکیمات کی تصویر کشی پر سخت تنقید کرتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ بجرنگ دل، وشوا ہندو پریشد کے زیر اہتمام چیف منسٹر کے سی آر کا علامتی پتلہ نذر اتش کیا گیا۔ تلنگانہ چوک پر اس نذر آتش کرنے کے پروگرام میں وشواہندو پریشد ضلع نائب صدر اویلہ ترپری ، زونل کنوینر ٹی پردیپ کمار نے خطاب کرتے ہوئے یادادری میں کے سی آر اور ٹی آر ایس کے نشان کے تصویروں کی وجہ سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ کے سی آر اپنی اس غلطی پرسارے ہندووں سے فوری معافی مانگیں۔ بصورت دیگر ساری ریاست میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ اس موقع پر کاشی ناتھ، ٹی راجندر، جی راجندر، مہیش ، وینکٹیش و دیگر کارکنان موجود تھے۔