کریم نگر میں ڈرنک اینڈ ڈرائیور تنقیح پروگرام

   

Ferty9 Clinic

کریم نگر ۔ 23 ؍ جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر کمشنر یٹ حدود میں اتوار اور ہفتہ کی شب خصوصی ڈرنک اور ڈرائیو تنقیح پروگرام عمل لاگیا اور اس تنقیح کے دوران 33 خصوصی ٹیموں کی تشکیل عمل میں لائی جا کر 7 بجے سے رات 9 بجے تک حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کا معائنہ کیا گیا ۔ اس موقع پر کمشنر کملاسن ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاپرواہی اور شراب پی کر گاڑیاں چلانے سے سڑک حادثات ہوتے ہیں۔ اس لئے مسلسل ڈرنک اینڈ ڈرائیو پروگرام کے ذریعہ تنقیح کی جا رہی ہے ۔ گذشتہ جنوری سے تا 1300 افراد کو جیل کی سزا ہوچکی ہے ۔ 2200 افراد کو جرمانہ ادا کرنا پڑا ۔ اچانک تنقیح کے پروگرام کے موقع پر ہمارا تعاون کریں۔ اس ڈرنک اینڈ ڈرائیو پروگرام کے دوران گاڑیوں کی تنقیح بھی کی جا رہی ہے ۔ ای چالان بھی کیا جا رہا ہے ۔ چالان سے بچ جانے کے لئے نمبر پلیٹ نہ ہونے پر ضبط کرلیا جا رہا ہے ۔