کریم نگر میں کانگریس اقلیتی قائدین کا اجلاس

   

کریم نگر /26 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر کانگریس پارٹی ضلع اقلیتی صدر تاج کی قیادت میں اقلیتی قائدین اور کارکنان کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔ جس میں کانگریس پارٹی ریاستی صدر و ملکاج گیری رکن پارلیمنٹ ریونت ریڈی کی کریم نگر آمد پر استقبال کیلئے پارٹی کے اہم قائدین و کارکنان سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس اجلاس میں ریاستی آرگنائزنگ سکریٹری عبدالصمد نواب ، قمرالدین ، ایم اے مجسن ، محمد عقیل ، محمد عرفان و دیگر اقلیتی قائدین و کارکنان نے شرکت کی ۔
تلنگانہ شہیدوں کو خراج عقیدت
ظہیرآباد – 26/ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر بی آر ایس ظہیرآباد منڈل ایم جی راملو نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید سری سیگی لکشمن یادو کی قربانی ناقابل فراموش ہے ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کیلئے چلائی گئی تحریک میں اپنی جان قربان کرنے والے شہید سری سیگا لکشمن یادو کی 13ویں یوم پیدائش کے موقع پر پھول چڑھائے گئے ۔