کریم نگر میں کانگریس کے استحکام میں اضافہ

   

بی آر ایس اسٹوڈنٹ لیڈر گڈم سوامی تیجا کی کانگریس میںشمولیت

کریم نگر /5 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پالی ستیہ نارائنا نے کہا کہ گڈم سوامی تیجا نے 2006 سے 2023 تک 17 سال تک ٹی آر ایس پارٹی کے لیے سخت محنت کی اور تلنگانہ تحریک کے طالب علم رہنما کے طور پر انہوں نے اپنی تقریروں سے بہت سے طلباء کو تحریک میں حصہ لینے پر مجبور کیا۔ تلنگانہ تحریک کے دوران وہ کئی بار گرفتار اور پابند سلاسل ہوئے اور تلنگانہ کیلئے لڑے۔ لیکن انتہائی افسوسناک ہے کہ تلنگانہ حکومت نے تلنگانہ تحریک کے کارکنوں کے لیے منشور میں کوئی اسکیم نہیں رکھی اور کارکنوں کو نظر انداز کیا۔جبکہ کانگریس پارٹی نے تلنگانہ کے کارکنوں کو پہچانتے ہوئے اعلان کیا برسر اقتدار آنے پر وہ تلنگانہ جہد کاروں250 گز اراضی دیں گے ۔گدام سوامی تیجا نے کہا کہ وہ کانگریس پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ گڈم سوامی تیجا نے کہا کہ وہ کانگریس پارٹی کے اقتدار میں آنے کے لئے سخت محنت کریں گے، گڈم سوامی کے ساتھ بیجانکی منڈل کے کئی بی آر ایس لیڈر کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔