کریم نگر میں کلکٹریٹ کا گھیراؤ ، اے بی وی پی طلبہ کا احتجاج

   

Ferty9 Clinic

کریم نگر : اے بی وی پی کے زیراہتمام زیر التواء فیس کی ادائیگی اور اسکالر شپس کی اجرائی کیلئے کریم نگر کلکٹریٹ کا گھیراؤ کشیدگی جپیدا ہوگئی ۔ اے بی وی پی کریم نگر ضلع شاخ کے زیراہتمام مختلف کالجوں کے قائدین اور طلبہ کی بڑی تعداد کلکٹریٹ پر جمع ہوئی اور دھرنا دیا ۔ کچھ طلباء نے کلک ریٹ گیٹ پر چڑھنے کی کوشش کی جس کے سبب طلبہ اور طلباء اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ اس سے پولیس نے انہیں روک دیا۔ اس کے ساتھ ان کے درمیان ایک ہنگامہ ہوا۔ کچھ طالب علموں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اے بی بی پی کے ضلع کنوینر ملیالہ راکیش نے بتایا کہ تلنگانہ کی تشکیل کو سات سال گزر چکے ہیں، لیکن یہ ریاستی ٹی آر ایس کی حکومت طلبہ کے مسائل کو حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکالرشپ اور فیس ری ایمبرسمنٹ فنڈز کے بے وقت اجراء کی وجہ سے طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت زیر التواء وظائف فوری طور پر جاری کرے۔ بصورت دیگر آنے والے دنوں میں تحریک کی مزید تیز کیا جائیگا۔اس پروگرام میں اے بی وی پی قائدین آصف، انجی، لکشمن، وشنو، اجیت، مہیش، سومیا، پریرانا، پروالکا، سومیا، اکھل، ممتا ، الیکھیا ، لاونیا اور دیگر نے حصہ لیا۔