کریم نگر میں کلکٹر نے بس میں طالبات کے ساتھ سفر کیا

   

کریم نگر۔/9ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حکومت کی جانب سے منظور کردہ اسکیم کے تحت مفت بس کے سفر کی فراہمی کی جارہی ہے۔ ضلع کلکٹر کریم نگر پمیلا ستپتی نے یہ بات کہی۔ بروز ہفتہ ضلع مرکز کے سرکاری دواخانے میں ٹی ایس آر ٹی سی میں خواتین کو مفت بس کے سفر کی فراہمی اور آروگیہ شری کے رقم میں اضافہ کر 10 لاکھ کی مالی مدد کی فراہمی پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ قبل ازیں ضلع کلکٹر پمیلا ستپتی نے جھنڈا لہرا کر مفت بس کے سفر کا آغاز کیا۔ اس اسکیم کیلئے خواتین کو فوٹو شناختی کارڈ کے تحت صفر چارج ٹکٹ کی فراہمی کی جائیگی۔ موصوفہ نے صفر بس چارج پر دیگر خواتین کے ہمراہ کورٹ چوراستہ ، آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤز ، گیتا بھون سے بس اسٹانڈ تک سفر کیا۔ موصوفہ نے مزید کہا کہ ضلع کریم نگر کے ہیوی ڈرائیونگ لائسنس کے حامل زنخوں کو آر ٹی سی میں ڈرائیور کی حیثیت سے تعیناتی کی جائیگی۔ اس موقع پر سی سی ایس اے سی پی مادھوی ، ضلع عہدیدار برائے صحت ڈاکٹر للیتا دیوی ، ڈی ڈبلیو او سرسوتی ، ڈی سی ایچ ایس ڈاکٹر کرشنا پرساد ، آر ٹی سی 1 , ڈی پو 1 ڈی ایم ایل۔ ملیشم ، ڈی پو 2 ڈی ایم وی۔ ملیا ، اسسٹنٹ ٹرافک مینیجر رجنی کرشنا عہدیداروں و دیگر نے شرکت کی۔