کریم نگر ۔آج مانیر گارڈن کریم نگر میں کوویڈ 19 ہلپ بک کتابچہ کی رسم اجرائی ڈاکٹر علیم الدین ریٹائرڈ DM& DHO کے ہاتھوں عمل میں آئی اس کتاب کو ڈاکٹر رانا فاطمہ MD جنرل میڈیسن DNB نیفرالوجیسٹ، HOD نیفرالوجی ڈپارٹمنٹ پراتیما میڈیکل کالج کریم نگر اور ڈاکٹر اسمافاطمہ MD USA دونوں بہنوں نے لکھی ہے اس کتابچہ کو جماعت اسلامی ہند کریم نگر نے مفت تقسیم کے لئے شائع کروائی ہے تاکہ عوام میں کوویڈ 19 کے تعلق سے شعور بیدار ہو، اس کتابچہ میں کوویڈ 19 سے بچنے کی احتیاطی تدابیر کوویڈ سے متاثر ہونے پر ظاہر ہونے والی علامات اور اس کے مراحل شروعات میں کی جانے والی احتیاط وغیرہ کو ایکجا کیا گیا، اس کتابچہ کی اہمیت و افادیت پر ڈاکٹر سردار النساء ڈاکٹر فصیع الدین اختر علی صدر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کریم نگر محمد کمال الدین کنٹراکٹر نے اظہار خیال کیا جناب خیرالدین ناظم جماعت اسلامی ہند کریم نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند کریم نگر کی جانب سے خان پورہ کریم نگر میں رومان کلینک 4 سال سے صرف 30 روپئے فیس میں MBBS اور MD ڈاکٹرس کی خدمات حاصل ہیں کووئڈ سے متاثرین کے لئے اب تک ایک لاکھ روپئے خرچ کئے گئے ان شاء اللہ آئندہ خدمت خلق کے جزبے سے یہ کام جاری رہے گا اس موقع پر مفتی یونس القاسمی سید غلام احمد حسین ،محمد عباس سمیع سابقہ ڈپٹی میئر عبدالمتین عبدالصمد نواب سیکریٹری خادمانے ملت عبدالحی شعیب لطیفی عبدالصمد لطیفی سیدزبیر احمد محمد عمیر خان اور دیگر موجود تھے۔