کریم نگر میں کوویڈ علاج کیلئے ممکنہ اقدامات

   

روزآنہ 5ہزار ٹیکہ اندازی کا نشانہ ، جائزہ اجلاس سے کلکٹر کا خطاب

کریم نگر : کلکٹر کیمپ آفس میں کوویڈ ٹیکہ اندازی کے متعلقہ اُمور پر ریاستی طبی عہدیداران کے وفدو ضلع عہدیداران کے ہمراہ جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع میں 25 سرکاری طبی مراکز ، 06 خانگی دواخانوں میں کوویڈ ٹیکہ اندازی پروگرام جاری ہے ، حکومت کے ہدایات کے مطابق چہارشنبہ سے ضلع میں50 مراکز میں کوویڈ ٹیکہ اندازی کے لئے اقدامات کئے گئے۔ اگلے 3 تا 4 دنوں میں مراکز کی تعداد میں مزید اضافہ کرتے ہوئے 60 مراکز میں کوویڈ ٹیکہ اندازی کے لئے انتظامات کئے جائینگے۔ یومیہ ضلع کو 20 ہزار ٹیکہ خوراک کی فراہمی کے لئے حکومت کی جانب سے انتظامات کئے گئے ہیں اسی کے ضمن میں ضلع میں مراکز ٹیکہ اندازی میں اضافہ کے حکومت کی جانب سے احکام جاری کئے گئے۔ ضلع کلکٹر نے ضلع میں بروز چہارشنبہ سے 50 مراکز ٹیکہ اندازی میں کوویڈ ٹیکہ اندازی کے لئے انتظامات کی ہدایت دی۔انہوں نے مزید کہاکہ ہر ٹیکہ اندازی مرکز میں ایک ویکسی نیٹر ، چار رجسٹریشن عملہ کی تعیناتی کی جائے۔ میونسپل دائرہ اختیار میں کمشنر ، منڈل دائرے اختیار میں تحصیلدار ،ایم پی ڈی او، منڈل پنچایتی عہدیدار ان کو ٹیکہ اندازی انتظامات کا جائزہ لیں ، کریم نگر اسمبلی حلقہ میں کریم نگر آر ڈی او، چپہ دنڈی اسمبلی حلقہ میں ڈی آر ڈی او ، ماناکنڈور اسمبلی حلقہ میں ضلع پریشد سی ای او ، حضورآباد میں آر ڈی او ٹیکہ اندازی پروگرام کا جائزہ لیں۔ضلع کو حیدرآباد سے ٹیکہ کی فراہمی کیلئے حیدرآباد کو روزانہ ایک سواری کو روانگی کے لئے تیار رکھنے طبی عہدیدارن کوہدایت دی۔ ضلع میں 2.44 لاکھ 45 سال سے زائد عمر کے حامل افراد موجود ہیں تاحال ضلع میں 90ہزار افراد کی کوویڈ ٹیکہ اندازی کی گئی۔ بقیہ 1.5 لاکھ افراد کی اگلے 10 دنوں میں ٹیکہ اندازی کے لئے حوصلہ افزائی کی ہدایت دی۔ ضلع میں روزانہ 15 ہزار ٹیکہ اندازی کا ہدف مقرر کیا گیا۔ ضلع میں یومیہ مرکزٹیکہ اندازی میں 300 افراد کی ٹیکہ اندازی کی ہدایت دی گئی۔ ایک مرکز ٹیکہ اندازی میں ایک ہی قسم کے ٹیکہ کی فراہمی کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔ ہر مرکز ٹیکہ اندازی میں دو کاؤنٹرکا انعقاد کرنے صبح 8 بجے سے ٹیکہ اندازی پروگرام کے آغاز،نئے ٹیکہ اندازی مراکز کے قیام کے لئے طبی مراکزسے دور مقامات پر موجود مواضعات کے انتخاب کی ڈاکٹروںکو ہدایت دی۔ مراکزٹیکہ اندازی میںسی ڈی پی او ، کلسٹر سوپروائیزر، آنگن واڑی ٹیچر کے تعیناتی کی ویلفیرعہدیدار کو ہدایت دی۔ سیواشکتی خواتین ادارے کے ذریعہ دیہاتوں میں کووڈ ٹیکہ اندازی کیلئے عوام کی حوصلہ افزائی کی ڈی آر ڈی او کوہدایت دی۔ پنچایت سکریٹری سرپنچ کو دیہاتوں میں تمام افراد کی ٹیکہ اندازی کے لئے لائحہ عمل کی تیاری کی ہدایت دی۔ مراکز ٹیکہ اندازی کو آنے والے افراد کو اندرون ایک گھنٹہ ٹیکہ دیتے ہوئے روانہ کرنے کے لئے اقدامات کی عہدیداران کوہدایت دی۔ اس موقع پر ریاستی طبی وفد نے تمام ٹی بی مریضوں کو کوویڈتصدیقی جانچ کروانے کا مشورہ دیا۔ اس اجلاس میں مونسپل کمشنر کرانتی ، ریاستی طبی وفد کے اراکین داکٹر اشوک کمار ،ڈاکٹر راجیشم،ڈاکٹر شراون ریڈی، ڈاکٹر جگناتھ ریڈی ،ضلع پریشد سی ای او رمیش، عہدیداربرائے دیہی ترقی سری لتا ،آر ڈی او آنندکمار ،ضلع ویلفیر عہدیدار شارادا ،ڈاکٹر رویندر ،ڈاکٹر جویریا ،ڈاکٹر ساجدہ ، ڈاکٹر راج گوپال و دیگر نے شرکت کی۔