کریم نگر ۔24 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) میئر یادگیری سنیل راؤ نے کہا کہ سابق وزیر کے ٹی آر ایک عظیم لیڈر ہیں جنہوں نے اپنے والد کی وراثت کو زندہ کیا اور عوامی مسائل کو حل کیا۔ بی آر ایس پارٹی کے ورکنگ صدر کلواکنٹلا تاراک راما راؤ کی سالگرہ کی تقریبات کریم نگر میں منعقد کی گئیں۔ بی آر ایس پارٹی کارپوریٹروں اور قائدین کے زیراہتمام کیک کاٹاگیا اور مٹھائی و پودوں کی تقسیم کا اہتمام کیا گیا۔ سب سے پہلے شہر کے 33 ویں ڈیویژن کے بھگت نگر میں واقع میئر کے کیمپ آفس میں منعقدہ تقریب میں میئر یادگیری سنیل راؤ مہمان خصوصی تھے ۔ انھوں نے کیک کاٹا اور کارپوریٹرس اور عملہ کے ساتھ مل کر مٹھائی تقسیم کی۔ بعد ازاں انھوںنے مقامی تلنگانہ چوک میں بی آر ایس پارٹی کے سٹی صدر چلہ ہری شنکر اور پارٹی ضلع صدر جی کی سرپرستی میں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کی۔ وی رام کرشن راؤ، سابق ایم ایل سی نارداسو لکشمن راؤ، سابق میئر رویندر سنگھ کے ساتھ مل کر کیک کاٹا اور مٹھائی تقسیم کی۔ موجودہ حکومت میں عوام کی طرف سے اپوزیشن کی آواز اُٹھا رہے ہیں اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو عوامی مسائل سے آگاہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے ٹی آر کا یوم پیدائش ہمارے لئے تہوار کا دن ہے۔