کریم نگر میں گاڑیوں کی تنقیح

   

کریم نگر۔/18مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر میں مختلف شعبہ جات میں برسر خدمت ملازمین پولیس کئی ایک ٹیموں کی شکل میں دن میں دو مرتبہ گاڑیوں کی تنقیح کرڈالی۔ اس پروگرام کے دورا ن کچھ افراد جو کہ مشتبہ تھے حراست میں لے لیا۔ پوچھ تاچھ کے بعد ان کو چھوڑ دیا۔ غیر سماجی سرگرمیوں کی ملی اطلاع پر گاڑیوں کی مکمل تنقیح کی گئی۔ عوام کے تحفظ اور انہیں اعتماد میں لے کر انہیں تمباکو نوشی اور اس کی اشیاء کی روک تھام کیلئے اور بغیر رجسٹریشن گاڑیاں سڑکوں پر نہ چلانے جیسے مسائل سے آگاہ کیا۔