کریم نگر میں ’’ہٹ اینڈ رن‘‘ کیس کے پس پردہ راز کا معمہ حل

   

زمینی تنازعہ میں ثالثی کے معاملہ پر قتل کا انکشاف، پولیس ٹیم کو کمشنر کی مبارکباد

کریم نگر۔ کریم نگر تھری ٹاؤن پولیس نے مشتبہ ہٹ اینڈ رن کیس کے پس پردہ کا راز کھول دیا جو زمین کے تنازعہ پر قتل کا معاملہ نکلا۔ ہفتہ کو یہاں اخباری نمائندوں سے اس کا انکشاف کرتے ہوئے کمشنر آف پولیس وی ستیہ نارائنا نے کہا کہ پولیس نے تین افراد دباشی پراشورامولو، مامیڈی وینو اور بولم سریدھر کو گرفتار کیا ہے۔ پراشورامولو جو کے اہم ملزم نے متاثرہ روولا سرینواس کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا، جو حسن آباد کے سرکاری کالج میں فزیکل ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہا تھا۔ اس کی موٹر سائیکل کو فور وہیلر سے ٹکرا کر ہلاک کر دیا۔ جب متاثرہ اپنی بیوی رشیندرا مانی کے ساتھ چرچ گھر واپس آ رہے تھے کہ ملزمان نے (8) مئی (2022 )کی رات تقریباً (10.45) بجے منچیریال چوراہے پر ان کی موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر مار دی، اور اندھیرے میں غائب ہو گئے۔ بیوی اور شوہر دونوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ تاہم، رشیندرا منی( 17) مئی کو علاج کے بعد زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہوگئی۔کریم نگر تھری ٹاؤن پولیس نے تیز اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کے تحت ایک کیس درج کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔ ویڈیو فوٹیج کا جائزہ لینے کے بعد، پولیس نے پایا کہ فور وہیلر نے جائے حادثہ سے دو کلومیٹر پہلے تک متاثرہ کے ٹو وہیلر کا پیچھا کیا تھا۔ حادثہ کی جگہ پولس نے پہنچ کر بیجانکی کے سرینواس کے گاؤں گئی اور معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی۔ اس موقع پر، انہوں نے معلومات حاصل کی کہ سری نواس نے پرشورامولو اور گاؤں کی ایک اور خاتون کے درمیان زمینی تنازعہ میں ثالثی کی تھی۔ اتفاق سے یہ تینوں رشتہ دار تھے اور سرینواس کا خیال تھا کہ متنازعہ زمین پر عورت کا حق ہے۔ اس پر ناراض ہو کر پراشورامولو جو کہ ایک پرائیویٹ کار ڈرائیور تھا، نے اس معاملے پر سری نواس سے ناراضگی ظاہر کی۔ اس نے وی آر اے کے طور پر کام کرنے والے اپنے دوست وینو کی مدد لی اور سریدھر جو کہ ڈگری سیکنڈ ایئر کے طالب علم نے ان میں شمولیت اختیار کی اور یہ تینوں ایک گینگ کی طرح ملکر اْس خاتون کو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا۔ اس کیس کو پولیس نے بیحد سنجیدگی سے لیا کریم نگر ٹاؤن اے سی پی ٹی سرینواس راؤ کی نگرانی میں تھری ٹاؤن انسپکٹر پی دامودر ریڈی، ایس آئی پی سرینواس راؤ اور پی پربھاکر، ایچ سی ایم دیویندر، اودیلو اور یلایا، پی سی راج کرن اور منیر نے کیس کی جانچ کی اور تینوں ملزمان کی گرفتاری کی۔ پولیس کمشنر وی ستیا ناراین نے پولیس کی پوری ٹیم کو ان ملزمان کو پکڑنے پر مبارک باد دی۔