حیدرآباد۔5۔مئی (سیاست نیوز) بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے نے کہا کہ 14 مئی کو کریم نگر میں بی جے پی کی جانب سے ہندو ایکتا یاترا کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ایک لاکھ افراد شرکت کریں گے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بنڈی سنجے نے بتایا کہ ایکتا یاترا میں آسام کے چیف منسٹر بسوا شرما ، بی جے پی جنرل سکریٹری اور تلنگانہ انچارج ترون چک اور بی جے پی کے اہم قائدین شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایکتا یاترا کی تیاریاں جاری ہیں۔ ہندو مذہب کے تحفظ کے لئے جدوجہد کرنے والے افراد کو اس یاترا میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔ بنڈی سنجے کے مطابق ایکتا یاترا کے ذریعہ ہندوؤں میں اتحاد پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ر