کم وقت میں دولتمند بننے کی کوشش ، ڈی سی پی کی پریس کانفرنس
کریم نگر ۔ 28 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج کے نوجوان کل ملک کی ترقی ، قیادت میں کلیدی رول ادا کرنے والے ہوں گے لیکن اس طرح کی نوجوانوں کی سوچ و فکر ، غلط کاموں کی طرف راغب ہورہی ہے ، ان کی صلاحیتیں ملک کے مفادات کی بجائے بگاڑ کی طرف جارہی ہیں۔ بری عادتوں کے شکار ہوکر خاندان کا نام بدنام کر رہے ہیں ۔ ایڈیشنل ڈی سی پی لاء اینڈ آرڈر ایس سرینواس نے کہا۔ کم وقت میں آسانی کے ساتھ دولتمند بن جانے کے خیال کے تحت غیر قانونی، غیر مجاز کاموں کی طرف نوجوان راغب ہورہے ہیں۔ اسی سلسلہ میں گانجے کی خرید و فروخت کے کاروبار کرتے ہوئے زیر تعلیم اسکولس اور کالجس کے طلبہ میں اس نشہ کی عادت ڈال کر ان کے مستقبل کو خراب کر رہے ہیں اور پکڑے جانے پر اپنا مستقبل بھی تاریک کر رہے ہیں۔ کمرم بھیم ضلع کے متوطن جناردھن نامی شخص گوداوری کھنی کے مہیش دھرمارم کے متوطن سریدھر نوین بھی حصہ دار بن کر سرپور کاغذ نگر سے غیر مجاز طور پر جنگلاتی علاقہ میں کاشت کئے گئے گانجے کو تھیلوں میں بھرکر آر ٹی سی بسوں اور موٹر سیکل کے ذریعہ کریم نگر ورنگل حیدرآباد جیسے شہروں میں سربراہ کرتے ہوئے روپیہ کمانے میں مصروف تھے ۔ یہ افراد اسکولس اور کالجوں کے طلبہ کواپنا گاہک بنانے میں زیادہ دلچسپی لے رہے تھے ۔ گانجے کے اس غیر قانونی کاروبار پر نظر رکھے ہوئے تھی ۔ ٹاسک فورس پولیس کریم نگر کے چوراہے کے پاس ٹوٹاون پولیس نے وہاں سے گزرتے ہوئے 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے پاس سے 30 کیلو گانجہ ضبط کرلیا اور مقدمہ درج کرتے ہوئے عدالت بھیج دیا جارہا ہے۔ اس گانجہ اور دیگر ممنوعہ نشہ آور اشیاء کا انسداد صرف پولیس یا اکسائز ملازمین کی کاوش سے نہیں بلکہ عوام کا تعاون بھی ہونا چاہئے جہاں کہیں اس طرح سرگرمیاں جاری ہیں۔ پولیس کو اطلاع دیں تو پولیس فوری کارروائی کرے گی ۔ ا سکولس اور کالجس میں زیر تعلیم بچوں کے والدین بھی اپنے بچوں پر نظر رکھیں۔ بصورت دیگر ان کے بچے بھی اس بری عادت میں مبتلا ہوجائیں گے۔