کریم نگر : ایک شخص نے خود کشی کرنے کی کوشش کی تھی اسے لیک آؤٹ پوسٹ پولیس نے ایک کشتی ڈرائیور کی مدد سے بچا لیا جو ہفتہ کی شام کو لوئر مانیر ریزروائر (ایل۔ایم۔ڈی) میں چھلانگ لگا کر اپنی جان دینے کی کوشش کی تھی۔ خاندانی مسائل سے دوچار ہوکر زندگی سے تنگ آکر اس نے یہ سنگین اقدام کیا۔ تفصیلات کے مطابق کریم نگر میں مارکنڈیاکیلانی 32 سالہ کوٹی کمار ، ہفتہ کی شام خاندانی پریشانیوں کے سبب زندگی سے مایوس ہوکر ڈیم کے پانی میں چھلانگ ماری۔ گشت پر تعینات کانسٹیبل نے یہ منظر دیکھا اور کشتی کے ڈرائیور راجریڈی اور اس کے آس پاس موجود لوگوں کو فوری طور پر اطلاع دی گئی۔ کشتی کے ڈرائیور راجریڈی نے دلیری کے ساتھ ڈام میں کْدکر اسے کنارے پر حفاظت سے لیا اور اسکی جان بچائی۔ اور خودکشی کے واقعے کو روکا۔پولیس کمشنر وی بی کملاسن ریڈی نے کشتی ڈرائیور راجیریڈی کو مبارکباد پیش کی ، اور اعزاز سے نوازا گیا۔ کمشنر پولیس نے ایس ائی کے ساتھ کانسٹیبل وی۔ رویندر ، سوامیراؤ اور ہوم گارڈ انور کو مبارکباد پیش کی جس نے آس پاس کے افراد کو آگاہ کرنے اور اس شخص کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا اور انعامات کا اعلان کیا۔ اس واقعے کے ساتھ ہی ، ڈیم میں خود کشی کرنے کی کوشش کرنے والے لیک آؤٹ پوسٹ پولیس کے ذریعہ بچائے جانے والے افراد کی تعداد 151 ہوگئی۔ اسی طرح کے ایک اور واقعہ میں ایک شخص نے خودکشی کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔ تفصیلات کے مطابق کریم نگر کے گاندھی روڈ کے رہائشی پرتھوی راج (55) کو اس بات کا یقین ہوگیا کہ ان کے دونوں بیٹے کو اعلیٰ سطح کی تعلیم دلانے کے بعد بھی اسکا فائدہ نہیں اٹھائیں ۔ اور غلط عادتوں کو وجہ سے بد اخلاق ہوگئے تھے۔ چہارشنبہ کے روز پرتھوی راج گھر سے نکلا اور لاپتہ ہوگیا۔ یہ مقدمہ کریم نگر ٹوٹاون پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔