کریم نگر ڈیری چیرمین کو ریٹیل رتنا ایوارڈ

   

کسانوں کی ترقی کیلئے ہریش راؤ کے اقدام پر گورنر نے ستائش کی

کریم نگر 22 ؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ میں پہلے مقام پر رہنے والی کریم نگر ڈیری کو‘ کو میشور کو میڈیا اداروں کی جانب سے اعلان کردہ ریٹیل رتنا ایوارڈ حیدرآباد میں گورنر ٹی وسندرا راجن کے ہاتھوں ڈیری چیرمین سی ایچ راجیشور راؤ کو عطا کیا گیا ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ و دیگر بھی موجود تھے ۔ سب کا ساتھ سب کا وکاس مرکزی حکومت کے نعرے کے مطابق ڈیری کی کارکردگی کے پیش نظر گورنر نے اس کا اعلان کیا ۔ وزیرفینانس ہریش راؤ کریم نگر ڈیری جیسے اداروں کو منتخب کر کے ریٹیل رتنا ایوارڈ دے کر اس کے مقام و مرتبہ کو بلندکیا ہے ۔ تلنگانہ کے مویشیوں کی افزائش ‘ دودھ کی پیداوار کے لئے کسانوں کو گائے اور بھینس فراہم کی جا رہی ہے ۔ جس سے کسانوں میں خوشحالی آئے گی ۔ کسانوں کی معاشی ترقی کے لئے زرعی شعبہ کے ساتھ ساتھ بھی کافی معاون ہے ۔ روزانہ ایک لاکھ 50 ہزار لیٹر دودھ کسانوں سے حاصل کیا جا کر ڈائیری کے دودھ کے ساتھ ملا کر 2 لاکھ لیٹردودھ کو فروخت کر رہی ہے ۔ اس طرح کسانوں کی مالی ترقی کے لئے کریم نگر ڈیری کی وکاش کی وزیر اور گورنر نے کافی ستائش کی ۔ ریاست میں پہلے مقام پر گامزن کریم نگر رہبری کے لئے چیرپرسن سی ایچ راجیشور راؤ کسانوں کی بہبود کے لئے ہے آپ کو واقف کرچکے ہیں۔ اس موقع پر ڈائری منیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر بی شنکر ریڈی ‘ ڈاکٹر وی ہنمنت ریڈی‘ ڈاکٹر سی پربھاکر و دیگر شریک تھے ۔