کریم نگر23/اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر سینئیراقلیتی قائد و سوشیل ورکر عبدالصمد نواب نے کانگریس قائدین اور ہمنواؤں بہی خواہوں کے ہمراہ ایک بڑی ریلی کی شکل میں گاندھی بھون پہنچ کر آنے والے اسمبلی انتخابات میں کریم نگر حلقہ اسمبلی سے انہیں ٹکٹ دئیے جانے کی درخواست دی۔اس موقع پر سینئر کانگریس ریاستی اقلیتی قائدین عثمان الحاجری،عامر جاوید،کریم نگر ڈسٹرکٹ اقلیتی صدر محمد تاج،قمرالدین،لئیق قادری،عقیل نہال،نوید،محمد بیگ،و دیگر موجود تھے۔