کریم نگر: کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ

   

کریم نگر /12 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) موجودہ ٹی آر ایس حکومت اور کے سی آر کی دھوکہ دہی کے خلاف کانگریس پارٹی کے ضلع ایس سی سیل صدر کے ارون کمار کی قیادت میں پدم نگر سب اسٹیشن کے سامنے سیاہ بیچوں کے ساتھ ایک احتجاجی پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر کے ارون کمار نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت 24 گھنٹے مفت برقی کے نام پر کسانوں کو دھوکہ دے رہی ہے اور کسی بھی سب اسٹیشن سے یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ 12گھنٹے معیاری برقی فراہم کررہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے یاد دلایا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ کسانوں کا ساتھ دیتی ہے اور یہ کانگریس پارٹی ہی ہے جس نے کسانوں کو مفت بجلی دی تھی۔ اس پروگرام میں چپہ ڈنڈی یوتھ کانگریس کے صدر متیم شنکر ،ڈنڈو رویندر، ملوگو پرکاش، ہستپورم رمیش یوتھ کانگریس قائدین نواز حسین اور دیگر نے شرکت کی۔