کریم نگر کو خوبصورت شہر میں تبدیل کرنے عوام سے خواہش

   

آلودگی سے پاک ماحول پر کئی امراض سے بچاؤ ممکن ، ’’میں تیار ہوں میرے شہر کیلئے ‘‘ پروگرام کے پوسٹرس کی رسم اجرائی ، ریاستی وزیر گنگولاکملاکر کا خطاب

کریم نگر 24؍ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نینو سیتم ، نانگارم کوسم ( میں تیار ہوں، میرے شہر کیلئے ) پروگرام کیلئے ضلع کی عوام مل جل کرکام کرنے کی ریاستی وزیر برائے بہبود پسماندہ طبقات ، سیول سپلائی گنگولاکملاکرنے عوام سے یہ خواہش کی ،کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں منعقد کردہ ‘‘نینوسیتم نانگارم کوسم ’’ کیلئے شائع کردہ پوسٹر کی وزیر گنگولا کملاکر نے رسم اجراء کی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کے سی آرکے تیار کردہ30 روزہ دیہی ترقی منصوبہ کے ضمن میں نینو سیتم نگارم کوسم پروگرام تیار کیا گیا۔ ضلع کلکٹر ہر روز دیہاتوں کا دورہ کرتے ہوئے صفائی کے اقدامات کررہے ہیں دیہی عوام ضلع کلکٹر کے ذریعہ فراہم کردہ ہدایات کی عمل آوری کریں ، انہوں نے دیہی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ دور مقام سے آکر ضلع کلکٹر ، پولیس کمشنر ، مونسپل کمشنرعوام کیلئے صفائی کرتے ہوئے اقدامات پر زور دے رہے ہیں جبکہ اطراف کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے سے علاقہ کی عوام کو ہی فائدہ ہوگا کئی امراض سے بچاؤ ممکن ہوگا۔ اپنے شہر کو خوبصورت بنانے اور سرسبزو شاداب ماحول کیلئے ضلع کی عوام یکجہتی کے ساتھ کام کریں۔ صحت مند کریمنگر سے یہاں کی عوام کو کئی فوائد میسر ہوں گے ۔نہوں نے مزید کہاکہ شہر میں نئے بریج و پلوں کی تعمیر سے شہر کا نقشہ ہی بدل جائیگا، آئی ٹی ٹورس کا کام جلد ہی مکمل کیا جائیگا، مانیر ریور فرنٹ کیکاموں کی جلد ہی تکمیل کی جائیگی۔ گھروں کے کچرے کو ڈرینیج میں نہ ڈالا جائے ، اس سے امراض کے لاحق ہونے کے امکانات بڑھ جائینگے ، گھروں کے ساتھ ساتھ اطراف و اکناف بھی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ شہر کریمنگر کو اگلے 10 دنوں میں خوبصورت صاف ستھرے شہر میں تبدیل کرنے کیلئے عوام سے تعاون کی خواہش کی۔ 10 دنوں کی تکمیل کے بعد 11 ویں دن سڑکوں یا گھروں کے اطراف کچرے کی موجودگی پر متعلقہ مالکان پر جرمانہ عائد کیاجائیگا۔ شہر کریمنگر کو خوبصورت شہر میں تبدیل کرنے کیلئے بروز منگل 2 کے رن منعقد کی جائیگی اس 2 کے رن میں شرکت کرنے اور اسے کامیاب بنانے کی وزیر نے عوام سے خواہش کی۔ اس موقع پر انہوں نے بحیثیت ایم ایل اے حاصل کردہ ایک ماہ کی تنخواہ 2 لاکھ روپئے اس پروگرام کی عمل آوری کیلئے بلدیہ کمشنر کو فراہم کئے۔ اس اجلاس میں ضلع کلکٹر کریمنگر سرفراز احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے اپنے اطراف و اکناف صفائی کا خصوصی خیال رکھیں۔ پلاسٹک کے استعمال کو کم کریں ،۔ ڈیم کے نزد ڈمپنگ یارڈ ہونے کی وجہ پانی کے آلودہ ہونے کے امکانات ہیں ، اسی لئے ڈمپنگیارڈ کو کسی دور مقام میں منتقل کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ہر شخص کچرے کی نکاسی کرنے اور صاف ستھرے ماحول کی برقراری کیلئے کوشش کریں۔ پولیس کمشنر کملاسن ریڈی نے وزیر گنگولاکملاکر کے متعارف کردہ نینو سیتم نا نگارم کوسم پروگرام کی ستائش کی اور کہاکہ شہر کی عوام اس میں لازمی شرکت کریں۔ محکمہ پولیس اور عملہ کا اس پرواگرام کیلئے بھرپور تعاون رہیگا جس کیلئے احکامات جاری کئے جاچکے ہیں۔ ہدایات کے باوجود فٹ پاتھ پر دکان لگانے والوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔بعد ازاں نینو سیتم پروگرام کیلئے کنٹراکٹر اسوسیشن کی جانب سے 2 لاکھ کا چیک وزیر گنگولاکملاکر کو فراہم کیاگیا۔ مختلف سوچھ ادارے عوامی نمائندوں ، گرانائیٹ اسوسیشن و دیگر نے نینو سیتم کیلئے بھر پور تعاون کرنے کی حامی دی اور شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے تجاویز پیش کئے۔ اس اجلاس میں زیڈپی چئیر پرسن وجیا، ایم ایل سی ناراداسو لکشمن راؤ ، میناریٹی کارپوریشن چئیر مین سید اکبر حسین ، سوڈا چیئر مین راما کرشنا، سابقہ ایم ایل سی سنتوش کمار ، مونسپل کمشنر وینوگوپال ، ڈپٹی کمشنر سواروپا، میپما ، آئی کے پی ، آشا ورکرس ، خانگی و سرکاری مدارس کے کرسپانڈنڈنٹ و دیگر نے شرکت کی۔