جیوتی راؤ پارک کی افتتاحی تقریب سے پلاننگ کمیشن وائس چیرمین ونود کمار اور وزیر گنگولا کملاکر کا خطاب
کریم نگر ۔کریم نگر میں پانچ کروڑ کی لاگت سے بنائے گئے جیوتی راؤ پولے پارک کا ریاستی پلاننگ کمیشن کے وائیس چئیرمین ونود کمار نے ریاستی وزیر برائے بہبود پسماندہ طبقات و سیول سپلائی گنگولاکملاکر کے ہمراہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر وائیس چئیرمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی وزیر اعلی کریم نگر کی ترقی کے لئے کوشاں رہیں ہیں۔ انہوں نے کریم نگر کے اسمارٹ سٹی کے انتخاب میں اہم کردار ادا کرنے پر وزیر اعلی کا شکریہ اداکیا۔ وزیر اعلی کے سالگرہ کے موقع پر اسمارٹ سٹی کے تحت تعمیر کردہ جیوتی راؤ پھولے پارک کے افتتاح پر مسرت کا اظہار کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ کریم نگر کو سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے ریور فرنٹ کی تعمیر کے لئے کوشش کی جائیگی۔ کریم نگر کی جامع ترقی کے مقصد سے پانچ قومی شاہراہوں کی منظوری دی گئی۔ کریم نگر کو آئی آئی ٹی کی منظوری کے لئے کوشش کی جائیگی۔ کریم نگر کے طلبا کو سائنسی و ٹکنالوجی علوم کے فروغ کے مقصد سے سائنس سنٹر کو منظوری دی گئی۔اس کے لئے مختص کردہ ایک کروڑ رقم سے سنٹر کے تعمیری کام جاری ہیں۔ کریم نگر اسمارٹ سٹی کے لیآوٹ کے تحت 30 فٹ سڑک , لے آؤٹ کی منظوری ضلع کلکٹر کے دائرے اختیار میں ہے۔ ریاستی وزیر برائے بہبود پسماندہ طبقات و سیول سپلائی گنگولا کملاکر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسمارٹ سٹی کے تحت شہر کی عوام کو خوشگوار ماحول کی فراہمی کے مقصد سے پانچ کروڑ کی لاگت سے اس پارک کی تعمیر کی گئی۔ وزیر اعلی نے کریم نگر شہر کی ترقی کے لئے شہر میں 14.5 کلو میٹر سڑک کی تعمیر کے لئے 125 کروڑ منظور کئے۔ جس کے لئے انہوں نے وزیر اعلی کا شکریہ اداکیا۔ ریاست تلنگانہ کی تشکیل نو کے بعد کریم نگر میں تیزی سے ترقی ہورہی ہے۔ ضلع کی سڑکوں کی ترقی کے لئے وزیر اعلی نے 350 کروڑ منظور کئے۔ شہر میں پچھلے پانچ سالوں میں ہوئی ترقی قابل ستائش ہے۔ کریم میں زیرتعمیر کیبل بریج کے کام جلد ہی مکمل کرلئے جائینگے۔ انہوں نے اس پارک میں وزیر اعلی کے مجسمہ کو نصب کرنے , وزیر اعلی کی زراعت سے دلچسپی و شعبہ زراعت میں ہورہی ترقی کے مدنظر وزیر اعلی کے سالگرہ کے دن کو یوم زراعت سے ماخوذ کرنے اور انعقاد کی خواہش کی۔مئیر سنیل راؤ نے کہاکہ 2.9 ایکر میں5 کروڑ سے جیوتی راؤ پھولے پارک میں واکنگ ٹراک , یوگا ہال , سیلفی پوائنٹ , اطفال کے لئے کھیل کے مقام , فاؤنٹین , کیانٹین , سواریوں کی پارکنگ سہولیات کے ساتھ اس خوبصورت پارک کی تعمیر کی گئی ہے۔ اس اجلاس میں ضلع کلکٹر کریم نگر کے۔ ششانکا، ایم ایل سی ناراداسو لکشمن،سوڈا چئیرمین راما کرشنا راؤ، مونسپل کمشنر کرانتی، ڈپٹی مئیر سواروپا رانی ، کارپوریٹروں ، عملہ مونسپل کارپوریشن ،ضلع عہدیداران و دیگر نے شرکت کی۔
