کریم نگر کے وکلاء کا چلو حیدرآباد احتجاج

   

کریم نگر ۔ 9 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : بار کونسل آف انڈیا کی ہدایت کے تحت دو دن ملک بھر کے وکلاء احتجاجی پروگرام میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کریم نگر بار اسوسی ایشن صدر جی مدھو سدھن ریڈی جنرل سکریٹری چکرادھر نے اطلاع دی ہے ۔ وکلاء کو انشورنس اور پیشہ وکالت نئے آجانے والوں کو جونیر وکیلوں کو پانچ سال تک ماہانہ 10 ہزار روپئے وظیفہ ، وکیل کی اچانک موت ہوجانے پر زخمی ہونے پر مالی امداد ، وکلاء کو کم قیمت پر مکان کی تعمیر کے لیے اراضی مختص کی جانے کے لیے مرکزی حکومت سالانہ بجٹ میں 5 ہزار کروڑ روپئے مختص کئے جانے کے لیے 2 فروری کو بار کونسل آف انڈیا نے قرار داد منظور کرتے ہوئے وزیر اعظم کے دفتر میں داخل کی تھی لیکن تاحال وہاں سے اس تعلق سے کوئی صراحت یا جواب نہیں دیا گیا ۔ جس کی وجہ سے ملک بھر میں جاریہ ماہ کی 11 ، 12 کو بھی وکلاء احتجاج میں حصہ لیں گے۔ شہر کریم نگر میں بار کونسل آف انڈیا کی جانب سے احکامات ملنے کی بات کی ہے ۔ اسی لیے 11 کی صبح بار اسوسی ایشن ممبران یہاں منعقد شدنی اجلاس میں حصہ لے کر خصوصی قرار داد منظور کر کے ضلع کلکٹر کے ذریعہ وزیراعظم کو مقامی پارلیمنٹ رکن ضلع فرسٹ کلاس جج کو ریاستی بار کونسل کی قرار داد کی تحریری کاپیاں حوالے کی جائیںگی ۔ دوپہر ایک بجے سیاہ کوٹ پہن کر ضلعی عدالت سے کلکٹریٹ تک احتجاجی ریالی نکالیں گے ۔12 تاریخ کو ضلع کے وکلاء چلو حیدرآباد کے نام پر ہائی کورٹ پہنچ کر وہ منعقد شدنی اجلاس میں شرکت کر کے اپنا احتجاج پیش کریں گے ۔ پرامن طریقے پر ریالی کی شکل میں جاکر ریاستی گورنر سے ملاقات کر کے یادداشت حوالے کی جائے گی ۔ دو دن تک احتجاج کے ماسوا اور کوئی پروگرام نہ ہوگا ۔ حسب معمول دوبارہ پیشہ وارانہ خدمات انجام دیں گے ۔ کسی اور قسم کی رکاوٹ نہیں پیدا کی جائے گی ۔ مقدمات تحقیقات ، ثنوائی میں وکلاء حصہ لیں گے ۔۔