کریم نگر کے کیبل برج کی تعمیر آئندہ سال جون تک مکمل کی جائے

   

تعمیری امور میں عصری ٹکنالوجی کا استعمال، ریاستی وزیر گنگولہ کملاکر کی عہدیداروں کو ہدایت

کریم نگر ۔ 28 ۔ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر لوئیر مانیر ڈیم پر تیار کئے جانے والے کیبل برج کے تعمیراتی کاموں کو آئندہ جون تک پورے کرلئے جانا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر بی سی ویلفیر اور سیول سپلائیز گنگولا کملاکر نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے ای این سی شاہراہوں و عمارتوں کے دفاتر اور دیگر سڑکوں کے کاموں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی وزیر اعلیٰ کے سی آر کی سوچ و فکر کے مطابق کریم نگر کو ایک انتہائی خوبصورت سیاحتی مرکز میں تبدیل کئے جانے کے تحت ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں ۔ اس سلسلے میں زیر تعمیر کیبل برج کے تعمیراتی کام آئندہ سال جون کے ماہ تک ختم ہوجائیں۔ اس طرح کے اقدامات کی ضرور ہے۔ ٹا ٹا پراجکٹ ادارہ سے خواہش کی گئی ہے کہ کام میں تاخیر نہ ہونا چاہئے ۔ بالخصوص ایک دوسرے سے جوڑی جانے والی سڑ کوں کو کیبل ٹاور سے سدا شیو پلی کے حصول اراضی کا کام سرعت کے ساتھ ختم کیا جائے۔ ہاؤزنگ بورڈ جنکشن سے بائی پاس سرک پر سے اوپر ملٹی ٹاور کی تعمیر ضروری ہے ۔ فی الحال جاری کاموں کے ساتھ دیگر زائد کئے جانے والے کاموں کی تفصیلی رپورٹ حوالے کریں تاکہ اس کی وزیر اعلیٰ سے منظوری حاصل کرلی جاسکے ۔ کیبل برج پر ڈائنمک ، لائننگ طریقہ کار سے ساحوں کی تصریحی ضرورت میں اضافہ ہوسکے ۔ عصری ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کام کئے جانے چاہئے ۔ اس کے لئے مشاورت کر کے منصوبہ بندی کی جانی چاہئے ۔ ایلگندل سے ویملواڑہ جانے والی سڑک میں کچھ ٹکنیکل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے اعلیٰ عہدیداروں کے علم میں یہ بات لائی جائے تاکہ ان رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے۔ شمالی تلنگانہ اضلاع کا مرکزی مقام کریم نگر تاحال سیاحوں کو راغب کرنے کیلئے بہت سارے کام کئے جارہے ہیں ۔ اس اجلاس میں عمارتا و شوارع کے چیف انجیئرس رویندر راؤ ، سیاحتی شعبہ کے انجنیئر رگھواچارسلو، کارگڑام انجنیئر وینکٹ رمنا ، ٹاٹا پراجکٹ کا وفد شامل تھا۔