حیدرآباد میں ریاستی ڈی جی پی نے منگل کے روز ان پولیس افسران کو توصیفی اسناد پیش کی جنہوں نے محکمہ پولیس میں افسران کی پیشہ ورانہ کام کی کارکردگی اور قابلیت کی بناء پر ریاست بھر سے کل (256) امیدواروں کا انتخاب کیا گیا جبکہ کریم نگر کمشنریٹ سے (6) افسران کا انتخاب کیا گیا۔ منتخب افسران کی تفصیلات درج یہ ہیں: انسپکٹر بی سنتوش کمار (CSB کریم نگر)، وائی کرشنا ریڈی (انسپکٹر ماناکنڈور)، ایم ڈی نجیم (کانسٹیبل ویناانکا)، جی وینوگوپال، وی پربھاکر (ہوم گارڈز راماڈوگو)، ایم کویتا (کانسٹیبل کوتہ پلی) ان سبھی افسران کو منگل کے روز مختلف ڈویڑنوں میں ریاستی ڈی جی پی سے تعریفیں وصول کیں۔ فنکشنل ورٹیکلز پالیسی کے نفاذ کے نتیجے میں مقدمات کی تفتیش کے ساتھ ساتھ مقدمات کی بروقت تکمیل کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں جہاں مجرموں کو بروقت سزا دی گئی ہے۔ کریم نگر پولس کمشنر وی ستیہ نارائنا نے کریم نگر کمشنریٹ سے مختلف محکموں میں تعریفی اسناد حاصل کرنے والے پولیس افسران کو مبارکباد دی۔