میڈرڈ۔ ریئل میڈرڈ نے دفاعی چمپئن چیلسی کی شاندار واپسی کے باوجود کوارٹر فائنل میں 5-4 کی مجموعی فتح کے ساتھ چمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ ریئل میڈرڈ جس نے کریم بینزیما کی ہیٹ ٹرک کی بدولت پہلے مرحلے میں 3-1 سے جیت درج کی، تاہم سینٹیاگو برنابیو اسٹیڈیم میں دوسرا میچ 2-3 سے ہارگیا لیکن بیزنما (96 ویں منٹ) نے اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر کے ہسپانوی کلب کو 5-4 کے مجموعی اسکور کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔ ریئل میڈرڈ کے مڈفیلڈر لوکا موڈرک نے کہا برنابیو اسٹیڈیم میں یہ ایک اور شاندار رات تھی۔ انہوں نے مزید کہا ہم نے ہمت نہیں ہاری۔ ہم آخر تک کھڑے رہے اور برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ بینزیما نے پیرس میں ٹیم کی 0-1 سے شکست کے بعد راؤنڈ 16 میں پیرس سینٹ جرمین کے خلاف ریئل میڈرڈ کی 3-1 سے جیت کے دوسرے ہاف میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔ بینزیما نے اس سیزن میں چمپئنز لیگ کا اپنا 12 واں گول اضافی وقت کے چھ منٹ میں ونیسیئس جونیئر کے کراس پر ہیڈر کے ذریعے کیا۔ چیلسی نے میسن ماؤنٹ کے 15ویں انتونیو روڈیگرکے 51ویں اور ٹیمو ورنر کے 75ویں منٹ میں کیے گئے گول کی بدولت برتری حاصل کی۔ ریال میڈرڈ 0-3 سے پیچھے تھا لیکن متبادل روڈریگو نے 80 ویں منٹ میں گول کر کے دونوں ٹیموں کو (4-4) گول سے برابر کر دیا، اس نے 12 سال میں 10ویں بارآخری چار میں جگہ بنا لی۔ ریئل میڈرڈ کا مقابلہ اب ہسپانوی دارالحکومت میں دوسرے مرحلے میں سیمی فائنل میں مانچسٹر سٹی یا اٹلیٹیکو میڈرڈ سے ہوگا۔۔ یہ ریئل میڈرڈ کے کوچ کارلو اینسیلوٹی کا بطور منیجر آٹھواں چمپئنز لیگ کا سیمی فائنل ہوگا،جوز مورینہو اور پیپ گارڈیولا کے ریکارڈ کی برابری کریں گے۔