ممبئی: گزشتہ ہفتے حمل کے موضوع پر اپنی کتاب ’’پریگنینسی بائبل‘‘ کی اشاعت کا اعلان کرنے والی اداکارہ کرینہ کپور کو کتاب کے عنوان نے مشکل میں ڈال دیا۔ کتاب دوران حمل اداکارہ کی زندگی کا احاطہ کرتی ہے جس میں انہوں نے خود کو درپیش اچھے و برے تجربات کی تفصیلات بتانے کے ساتھ ساتھ جذباتی و جسمانی احساسات بھی بیان کئے ہیں۔ عیسائی برادری کے ایک گروہ نے کتاب کے عنوان پر اعتراض کرتے ہوئے اپنے مذہبی جذبات مجروح ہونے پر کرینہ کے خلاف مہاراشٹرا میں شکایت درج کروائی ہے۔ پولیس کے مطابق فی الحال ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔