بی جے پی لیڈر کو ممبئی پولیس کی نوٹس جاری، پولیس اسٹیشن کو طلبی
ممبئی : شیوسینا کے ترجمان اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے راوت نے آج بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا پر یہ کہتے ہوئے پھر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے 7500 کروڑ روپے کا گھپلہ کیا ہے ۔راوت نے جمعرات کی صبح یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ سومیا نے سابق چیف منسٹر دیویندر فڈنویس کی مدت کار میں 7500 کروڑ روپے سے زیادہ کا گھپلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سومیا نے فڑنویس، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، سی بی آئی اور ای ڈی کے نام پر مبینہ طور پر پیسے وصول کئے تھے ۔راوت نے کہا کہ ان کے پاس سومیا کے خلاف تمام دستاویزی ثبوت ہیں اور وہ ان ثبوتوں کے ساتھ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے گھر ورشا جا رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ ’ورشا‘ بنگلے پر ایک میٹنگ چل رہی ہے ، جس میں وزیر داخلہ دلیپ والسے پاٹل نے بھی شرکت کی ہے ۔ راوت نے کہا کہ فڈنویس کی مدت کار میں ریاست میں 2500 کروڑ روپے سے زیادہ کا گھپلہ ہوا تھا۔ گھپلہ کرنے والوں میں سے ایک امول کالے اب مفرور ہے۔ وہ بیرون ملک فرار ہو گیا ہے ۔دریں اثناء امول کالے نے راوت کے بیان کا جواب دیتے ہوئے ایک نجی نیوز چینل کو بتایا کہ وہ مفرور نہیں ہیں، وہ ملک میں ہیں۔ امول کالے نے کہا کہ انہوں نے مہاراشٹرا حکومت سے کبھی کوئی ٹنڈر نہیں لیا۔
