کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ پٹرول کی خریداری پر ڈسکاؤنٹ ختم

   

٭ پٹرول کی کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ خریداری پر اب ڈسکاؤنٹ حاصل نہیں ہوگا۔ نومبر 2016ء میں نوٹ بندی کے بعد حکومت نے کارڈ کے استعمال یا کیش لیس سسٹم کو فروغ دینے کی کوششوں کو بڑھاوا دیا تھا لیکن اب کارڈ کے استعمال کے ذریعہ پٹرول کی خریداری پر عوام کو معمولی فائدہ سے بھی محروم کردیا گیا ہے۔ اس طرح عوام کو معاشی محاذ پر مرکزی حکومت کی طرف سے یکے بعد دیگر جھٹکہ لگتا جارہا ہے۔