کسان، مناسب طریقہ سے بینک ملازمین کا تعاون کریں : کلکٹر

   

قرض معافی اسکیم کی بینک عملے و دیگر سے تفصیلات کی جانکاری لی

نارائن پیٹ۔ 23 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ضلع کے دامرگدہ منڈل میں، ضلع کلکٹر نارائن پیٹ شریمتی سکتھا پٹنائک نے کسانوں کے قرض معافی اسکیم کی نگرانی کی۔ وہ آج دمرگڈہ منڈل مرکز میں ایس بی آئی بینک کی شاخ کا دورہ کیا اور بینک کے عملے اور محکمہ زراعت کے عملے سے دریافت کیا کہ قرض معافی کا عمل کیسے کیا جا رہا ہے۔ اس بات کا جائزہ لیا گیا کہ کسانوں کے لیے قرض معافی کا عمل کس طرح چلایا جا رہا ہے اور کس طرح کسانوں کو بغیر کسی پریشانی کے نقد رقم فراہم کی جا رہی ہے۔ اسی طرح کیا فصلی قرضوں کی تجدید وقت پر ہو رہی ہے؟ یا کسانوں کو کسی پریشانی کا سامنا ہے؟ بینک حکام اور محکمہ زراعت کے افسران سے انہوں نے استفسارات بھی کئے ،اسی طرح ضلع کلکٹر نے عملے سے پوچھا کہ کسانوں سے موصول ہونے والی شکایات پر کس طرح غور کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر بینک منیجر نے کلکٹر کو بتایا کہ قرض معاف کرنے والے کتنے مستفید ہیں اور ساتھ ہی بینک کے قرضوں کی کتنی تجدید کی گئی ہے۔ اس دوران کلکٹر نے وہاں آئے قرض معافی کے مستحقین (کسانوں) سے بات کی۔ انہوں نے کسانوں کو یہ بھی سمجھایا کہ قرض معافی کے پورٹل پر آدھار کے ذریعہ کچھ کسانوں کی حالت پوچھی جائے گی اور انہیں کس مرحلے پر نقد رقم ملے گی۔ انہوں نے کسانوں سے کہا کہ وہ کسانوں کے قرض معافی پروگرام کو مناسب طریقہ سے منظم کرنے کے لیے بینک اور محکمہ زراعت کے عملے کے ساتھ تعاون کریں۔ تمام کو وقتاً فوقتاً شکایات کا ازالہ کرنے اور کسانوں کے شکوک و شبہات دور کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ ایگریکلچر آفیسر جان سدھاکر، ڈسٹرکٹ بینک کے ایل ڈی ایم وجے کمار، منڈل ایگریکلچر آفیسر پردیپ کمار گارو، اے ای او شیوا جیوتی، مقامی ایس بی آئی برانچ منیجر، تحصیلدار، ایم پی ڈی او اور دیگر نے حصہ لیا۔