کسانوںکی فلاح وبہبود حکومت کا بنیادی مقصد ہے : گنگولا کملاکر

   

سلطان آباد منڈل کے گرّے پلی ریاستی وزیر بہبود پسماندہ طبقات وسیول سپلائیز کے ہاتھوں رعیتو ویدیکا کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد

پداپلی۔ریاستی وزیر بہبود پسماندہ طبقات و سیول سپلائیز گنگولا کملا کر نے کہا کہ کسان کی فلاح وبہبود ہی حکومت کا بنیادی مقصد ہے۔ آج بروز منگل سلطان آباد منڈل کے گرّے پلی گرام پنچایت کے حدود میں زیڈ پی چیرمین، مقامی عوامی نمائندوں کے ہمراہ وزیر موصوف نے رعیتو ویدیکا کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھا۔ انھوں نے کہا کہ ملک گیر سطح پر کسی بھی ریاست کے بمقابل تلنگانہ ریاست میں وزیر اعلیٰ کے سی آر کی زیر قیادت کسانوں کی فلاح وبہبود کے تحت کئی فلاحی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ریاست میں بڑے پیمانے پر آبپاشی پراجکٹس کی تعمیرکی وجہ سے پانی کے مسئلہ کو جڑ سے ختم کردیا گیا ہے۔کسانوں کو 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی’ وقت مقررہ پر تخم اور کھاد کی فراہمی ‘فی ایکر اراضی کے لئے 5 ہزار کے حساب سے دو فصلوں کے لئے سرمایہ کاری امداد وغیرہ صرف اور صرف ریاست تلنگانہ میں ہی جاری ہے۔ کورونا بحران کے دور میں بھی حکومت کی جانب سے کسانوں کو برساتی فصل کے تحت تقریباً 7200 کروڑ روپئے رعیتو بندھو نقد رقم جاری کیا ہے. کسانوں کی کاشت کردہ فصل کے لئے اچھی قیمت کی وصولی کے تحت تمام کسانوں کو منظم انداز میں کاشتکاری کرنی چاہئیے. اسی لئے حکومت نے رعیتو بندھو سمیتیوں کا قیام عمل میں لایا. وزیر موصوف نے کہا کہ زراعت کے لئے کسانوں کو تخم ریزی سے لے کر مارکیٹ میں فروخت کرنے تک حکومت تمام ضروری مشورے اور ہدایات فراہم کر رہی ہے اور ہر 5 ہزار ایکر اراضی کے لئے زرعی عہدیدار کو متعین کیا ہے. انھوں نے کہا کہ ماہ اکٹوبر تک ریاست بھر میں رعیتو ویدیکا کے تعمیری کام مکمل ہوجائیں گے جن کے ذریعہ کسانوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ مارکٹ میں طلب کے مطابق فصل کی کاشت کرنے سے کسانوں کو اچھا منافع حاصل ہوگا. اس ضمن میں حکومت تمام ضروری اقدامات کررہی ہے. فصل کی کاشت سے متعلق تمام تفصیلات کلسٹر کی سطح پر اندراج ہورہی ہیں۔ حکومت کے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کسان باریک چاول کی کاشتکاری میں مکمل طور پر تعاون کررہے ہیں۔اس پروگرام میں شریک رکن اسمبلی پداپلی داسری منوہر ریڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جناب کے سی آر کسانوں کی فلاح کے تحت تاریخی فیصلے لے رہے ہیں. ملک کے کسی بھی ریاست کے بمقابل ہماری ریاست میں رعیتو بندھو’ رعیتو بیمہ’ 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی، رعیتو ویدیکا کی تعمیر ‘ رعیتو قرض جات کی معافی جیسے اسکیمات کی وزیر اعلیٰ کے سی آر نے کامیاب عمل آوری کی ہے. اس موقع پر زیڈ پی چیرمین پوٹّا مدھو نے کہا کہ ہر ایکر اراضی کے لئے آبپاشی کے پانی کی فراہمی کے لئے حکومت کافی کوشاں ہے۔ کسانوں کی فلاح کے تحت کئی ایک فلاحی اسکیمات کا آغاز کیا ہے. دریائے گوداوری اور کرشنا سے ہمارے حصہ سے مکمل طور پر استفادہ حاصل کرنے کے تحت حکومت نے متعدد لفٹ اریگیشن پراجکٹس کو روبہ عمل لایا۔زیڈ پی چیرمین پوٹّا مدھو ، پداپلی ایم ایل اے داسری منوہر ریڈی ‘ضلعی عہدیدار برائے جنگلات ترومل پرساد، مقامی عوامی نمائندے و متعلقہ عہدیداراس موقع پر موجود تھے۔