کسانوں سے بھونڈا مذاق ،ایم ایس پی اضافہ پر امریندر سنگھ کا ردعمل

   

چندی گڑھ: چیف منسٹر پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا ہیکہ ربیع فصلوں کی ایم ایس پی میں مرکزی حکومت کی جانب سے اضافہ برائے نام اور کسانوں کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے۔ انہوں نے ٹوئیٹ کیا کہ کسان متواتر تحریری تیقن کیلئے کوشاں ہیکہ ایم ایس پی کا سسٹم ختم نہیں کیا جائے گا، جس پر ان کی گزر بسر کا انحصار ہے۔ نیز مرکز بھوسے کیلئے 100 روپئے فی کنٹل کے بونس کا اعلان کرنے میں بھی ناکام رہا ہے۔