یلاریڈی : منڈل کے علاقہ بھکنور موضع میں محکمہ زراعت اے ای او سیدعبدالمقیط نے کسانوں کی طرف سے کاشت کی جارہی فصلوں کی تفصیلات کو حاصل کیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ متعلقہ اعلیٰ عہدیدارو ں کے احکامات پر زرعی کاشت کی گئی فصلوں کی تفصیلات کا اندراج کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کسانوں کو مشورہ دیا کہ خریف سیزن میں کاشت کی جانے والی فصلوں کی تفصیلات سروے نمبر کے ساتھ درج کروائیں‘ تاکہ گرام پنچایتو ں میں سروے نمبرات کے تحت فصلوں کی کاشت کا مکمل پتہ چل سکے ۔ اس موقع پر موضع سرپنچ سرینواس ریڈی اور کسان موجود تھے ۔
تالاب میں کود کر خاتون کی خودکشی
یلاریڈی : منڈل کے ماچاپور علاقہ سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ سواروپا نامی خاتون نے تالاب میں کود کر خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق سواروپا کچھ عرصہ سے خرابی صحت سے پریشان تھی ۔ اس دوران صبح گھر سے نکل کر چلے گئی ۔ شام کے وقت ناگی ریڈی پیٹ کے اچیا پلی شیوار کے تالاب میں ایک خاتون کی نعش نظر آنے کی اطلاع پولیس کو ملنے پر پولیس نے مقام واردات پہنچ کر نعش کو تالاب سے نکالنے پر پتہ چلا کہ سواروپا ہے ۔ افراد خاندان والوں کی شکایت پر اے ایس آئی صدیقی نے مقدمہ درج کرلیا اور مزید تحقیقات جاری ہے ۔