کسانوں سے متعلق قوانین سے مرکز کی دستبرداری چیف منسٹر کے سی آر کے دباؤ کا نتیجہ : ماگنٹی گوپی ناتھ

   

حیدرآباد : /19 نومبر (سیاست نیوز) کسانوں کے متعلق قوانین سے مرکز کی دستبرداری کا سہرہ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کے سرجاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی جوبلی ہلز مسٹر ماگنٹی گوپی ناتھ نے کیا ۔ انہوں نے مرکز کے اقدام پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے یوسف گوڑہ چوراہے پر جشن منایا اور کہا کہ کے سی آر کے احتجاج کے سبب مرکز نے اپنے فیصلہ کو واپس لیا ۔ ریاست تلنگانہ کسانوں کے حق میں کسانوں کی حکومت ہونے کا ثبوت پیش کرچکی ہے اور کسی بھی صورت میں ملک کے مضبوط شعبہ اور ملک کی شان و پہچان والے زرعی شعبہ سے وابستہ کسانوں کی ہمدرد جماعت تلنگانہ راشٹرا سمیتی ہے ۔ جس نے رعیتو باندھو جیسے مثالی اسکیمات کو رائج کیا ۔ انہوں نے مرکز کے فیصلہ کو ٹی آر ایس اور کسانوں کی کامیابی قرار دیا ۔ اس موقع پر مقامی ٹی آر ایس قائدین راج کمار سنگیتا یادو ، تنویر خاں ، بابا و دیگر موجود تھے ۔ ع