کسانوں سے ملاقات کیلئے اتم کمار ریڈی کریم نگر پہنچ گئے

   

Ferty9 Clinic

میں سیاست کرنے نہیں آیا، حکومت کو صدر پردیش کانگریس کا جواب
حیدرآباد ۔8۔ مئی(سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی نے آج کریم نگر ضلع کا دورہ کرتے ہوئے کسانوں سے ملاقات کی ۔ دھان اور دیگر پیداواری اشیاء کی خریدی کا جائزہ لینے کیلئے اتم کمار ریڈی نے پارٹی قائدین پونم پربھاکر ، رکن کونسل پی جیون ریڈی ، سکریٹری اے آئی سی سی سمپت کمار اور دیگر قائدین کے ہمراہ بسوا پور ، کاشا پٹنم اور دیگر منڈلوں میں سرکاری مارکٹ یارڈس کا دورہ کرتے ہوئے دھان یا دیگر پیداواری اشیاء کی خریدی کا جائزہ لیا۔ کسانوں کی شکایت کی کہ حکومت وعدہ کے مطابق خریدی سے انکار کر رہی ہے۔ دھان کو غیر موسمی بارش کے نتیجہ میں نقصان ہوا ہے۔ اس موقع پر اتم کمار ریڈی نے الزام عائد کیا کہ دھان کی خریدی میں حکومت کی لاپرواہی کسانوں کیلئے بھاری نقصان کا سبب بن رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیاست کرنے کیلئے نہیں آئے ہیں کیونکہ اب انتخابات بھی نہیں ہے ، وہ تو صرف کسانوں کو انصاف دلانے کیلئے کریم نگر کا دورہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل پر آواز اٹھانا حکومت کو برداشت نہیں، لہذا چیف منسٹر اپوزیشن کے خلاف بازاری زبان کا استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کسانوںکی پیداواری اشیاء کی خریدی کرتے ہوئے اقل ترین امدادی قیمت ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کسانوں کو انصاف دلانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔