حیدرآباد: سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا نے 9 فروری سے ریاست بھر کے کسانوں سے ملاقات کا منصوبہ بنایا ہے ۔ عادل آباد میں 9 فروری سے وہ اپنی کسان یاترا کا آغاز کریں گے۔ ملک بھر میں کسانوں کے احتجاج کے پیش نظر بھٹی وکرمارکا نے تلنگانہ کے کسانوں کی تائید کیلئے ریاست گیر دورہ کا اعلان کیا ہے۔ بھٹی وکرمارکا کے ہمراہ ارکان اسمبلی موجود رہیں گے۔ طئے شدہ پروگرام کے مطابق 10 فروری کو سی ایل پی کا وفد کڈم منڈل کے مختلف علاقوں کا دورہ کرے گا ۔ 11 فروری کو منچریال ، 12 فروری کو پدا پلی ، 13 فروری جگتیال، کورٹلہ ، 14 فروری بالکنڈہ ، نظام آباد رورل ، 15 فروری بانسواڑہ ، نارائن کھیڑ ، ظہیر آباد ، وقار آباد اور 16 فروری کو جڑچرلہ کا دورہ کیا جائے گا ۔ ارکان اسمبلی جگا ریڈی ، سیتکا اور ڈی سریدھر بابو دورہ میں شریک رہیں گے ۔۔